Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تربت: چیف آف ڈیفنس فورسز ، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر یادگار شہداء پر پھول چڑھا رہے ہیں۔
    • جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
    • آصف علی زرداری سے شہباز شریف کی ملاقات صدر وزیر اعظم کا تمام معاملات کا حل مشاورت سے نکالنے پر اتفاق
    • آصف زرداری’ شہبازشر یف ملاقات’ حکومتی اتحاد ٹوٹنے سے بچ گیا
    • اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہبازشریف ایوان صدر میں ملاقات کررہے ہیں۔
    • سلامتی کونسل ‘ عالمی غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے قرارداد منظور
    • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی ملتوی بلاول نے دورے کی دعوت دی تھی: ذرائع
    • اسرائیل :یہودیوں کا مسجد پر حملہ’ آگ بھڑک اٹھی
    • جاری راولپنڈی
    • بنوں میں نامعلوم افرادکے تشددسے پولیس اہلکار جاں بحق
    • لاہور ہائیکورٹ:قید کی سزا کالعدم قرار’ بیوی قتل کا ملزم بری
    • یورپی یونین ‘ فضائی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں پر ماحولیاتی ٹیکس کا قانون منظور
    • چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے بنکاک پہنچنے پر سیو چلڈران تنظیم کے اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • کوٹھیاںلگژری گاڑیاں 1600 ملازم فری بلدیاتی افسران شاہانہ زندگی گزارنے لگے
    • یورپی یونین فضائی الودگی پھلنے والہ کمپنیوں پر ماحولیاتی ٹیکس کا قانون منظور
    • لاہور ہائیکورٹ:قید کی سزا کالعدم قرار’ بیوی قتل کا ملزم بری
    • پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کا جائزہ لینے کا فیصلہ، نئے سی ای او کا ملازمین کے نام پر پہلا باضابطہ پیغام جاری
    • میسجنگ ایپس پر شناخت چھپانے والوں کیلئے نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
    • چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدید روبوٹ پولیس اہلکار تعینات
    • اوباش ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آصف علی زرداری سے شہباز شریف کی ملاقات صدر وزیر اعظم کا تمام معاملات کا حل مشاورت سے نکالنے پر اتفاق

    By Khabrain Newsنومبر 20, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے
    ملک کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام معاملات کا حل باہمی مشاورت سے نکالنے پر اتفاق کیا۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ حالات پر گفتگو ہوئی۔بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران مشرق وسطی کی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی اور ملاقات کے موجودہ سیاسی حالات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کے درمیان ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا گیا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔ایوان صدر کے مطابق پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں اور اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائے گا۔ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے صدر زرداری سے ون آن ون ملاقات کی ہے۔ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ون آن ون اہم ملاقات صدارتی ہاس میں ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملکی سیاسی صورتحال کو تحمل سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری صدر مملکت سے اہم ملاقات کے بعد کراچی واپس روانہ ہوگئے۔قبل ازیں صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام معاملات کا حل باہمی مشاورت سے نکالنے پر اتفاق کیا گیا۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات میں موجودہ حالات پر گفتگو ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران مشرق وسطی کی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی اور ملاقات کے موجودہ سیاسی حالات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کے درمیان ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا گیا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔ ایوان صدر کے مطابق پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائے گا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے نظام تشکیل پاچکا، اہداف میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی،ہماری حکومت زراعت کے شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن سرپرستی اور بھرپور مالی معاونت فراہم کرے گی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی ایم او ایس کے تحت وزارت قومی غذائی تحفظ کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی ایم او ایس کی شکل میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کی کارکردگی جانچنے کے حوالیسے ایک انتہائی موثر نظام تشکیل پا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت دیے گئے اہداف اور ٹائم لائنز میں کسی قسم کی کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے پی ایم او ایس کو مزید بہتر اور کارگر بنانے اور اس حوالیسے متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور رابط بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور زرعی شعبے کی پائیدار ترقی میں جدید تحقیق کو بنیادی اور کلیدی حیثیت حاصل ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت زراعت کے شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن سرپرستی اور بھرپور مالی معاونت فراہم کرے گی تاکہ جدید طریقوں سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے؛ اس کے ساتھ ساتھ، کاشتکاری کی لاگت میں کمی اور فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کے لیے جدید زرعی مشینری کا استعمال ناگزیر ہے، جس کی کاشتکاروں تک آسان فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔ قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس (لخویا)، شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے جمعرات کو اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے قطر کے معزز مہمان کا پاکستان کے پہلے دورے پر پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں برادر ممالک کی وزارتِ داخلہ اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہوگا۔ وزیراعظم نے قطر کے امیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے قطری قیادت کی غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر قطر کی جانب سے مائع قدرتی گیس کی مسلسل فراہمی کو سراہا، جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط روابط کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تقریباً 3 لاکھ پاکستانی قطر میں کام کر رہے ہیں جو وہاں کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ـقطر اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور کہا کہ خاص طور پر تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں شامل موجود تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔قطر کے وزیر داخلہ نے پاکستان آمد پر مہمان نوازی پر کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم تک قطر کے امیر کی جانب سے تہنیتی پیغامات اور نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، توانائی کے امور پر وزیراعظم کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد ظفر اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے قطر کی انٹرنل سیکیورٹی فورس (لخویا) اور پاکستان کی فیڈرل کانسٹیبلری کے درمیان سیکیورٹی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)، نیز منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی اور پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے اپنے اپنے ممالک کی جانب سے ان دستاویزات پر دستخط کیے۔ وزیراعظم نے قطر سے آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کا کم ہورن نے وزیراعظم ہاس میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے آسیان اور جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ خیرسگالی کو ٹھوس اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، دونوں فریقین نے غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی غور کیا۔
    وزیراعظم

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      تربت: چیف آف ڈیفنس فورسز ، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر یادگار شہداء پر پھول چڑھا رہے ہیں۔

      جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف

      آصف زرداری’ شہبازشر یف ملاقات’ حکومتی اتحاد ٹوٹنے سے بچ گیا

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.