کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کیا وزیراعظم کے مشورے کے بغیر سکیورٹی ہٹاسکتے ہیں، اگر مولانا فضل الرحمن کو کوئی نقصان پہنچا تو نواز شریف ذمہ دار ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اداروں کے لوگ صبح سے مولانا کے گھر کا طواف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پتا نہیں مسلم لیگ ن کیوں خوفزدہ ہے، اس کو کیا مشکل پیش آئی ہے، اب ووٹ کی جگہ بوٹ کا تقدس آگیا ہے، وہ ہر حال میں بوٹ کو سر پر رکھنا چاہتی ہے،
فضل الرحمن کو نقصان پہنچا تو نواز شریف ذمہ دار ہونگے : عبدالغفور حیدری

