اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صوبوں کے قیام کے حوالے سے عوامی رائے لی جانی چاہیے، اگر عوام نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہوں تو صوبے بنا دینے چاہئیں اور اگر مخالفت میں ہوں تو ایسا نہیں ہونا چاہیے، آئین میں ریفرنڈم سے متعلق شق واضح ہے اور قومی اہمیت یا عوامی دلچسپی کے کسی بھی معاملے پر ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔ وہ جمعے کو یہاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ الیکشن کمیشن میں سماعت سے متعلق سوال کے بارے میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گوجرانوالہ ان کا آبائی شہر ہے اور وہ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری کی دعوت پر وہاں گئے تھے، اس تقریب میں کوئی انتخابی امیدوار موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ دعوت ریکارڈ پر موجود تھی جو الیکشن شیڈول سے پہلے موصول ہوئی تھی، ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری ان کے کولیگ بھی ہیں۔ صوبوں کے قیام سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبوں کے قیام کے حوالے سے عوامی رائے لی جانی چاہئے، اگر عوامی رائے صوبوں کے قیام کے حق میں ہو تو نئے صوبے بنا دینے چاہئیں، مخالفت میں ہو تو نہیں بنانے چاہئیں، عوامی رائے سامنے لانے کا راستہ ہموار کیا جانا چاہئے اور فیصلے عوامی رائے کے مطابق ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیں، آئین میں ریفرنڈم سے متعلق شق واضح ہے، قومی اہمیت یا عوامی دلچسپی کے کسی بھی معاملے پر ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رائے سامنے آنے دیں، اس کے بعد ہی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدر مملکت سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں معاملات پر تبادلہ خیال اور افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھنے کے امور زیر غور آئے۔
بریکنگ نیوز
- روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
- سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
- صوبوں کے قیام کے حوالے سے رائے لی جانی چاہیے عطا اللہ تارڑ
- ہمارے لانگ مارچ کی حکمت عملی تھی اور نہ کوئی پلان تھا: شوکت یوسفزئی
- ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفیٰ دے دیا: ذرائع
- 91 اصلاحاتی اقدامات طویل مدتی قانونی ‘ ادارہ جاتی اصلاحات پر مشتمل : وزیرقانون
- اسلام آباد:وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
- اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ راستوں پر چیکنگ سخت
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- لاہور:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے پیر اشر ف رسول اور خرم خان ورک ملاقات کررہے ہیں۔
- ہم مشتعل مزاج لوگ نہیں بڑے طریقے اور حکمت کیساتھ آگے بڑھتے ہیں
- عوام کو بہترین علاج کی سہولت ان کی دہلیز پر مہیا کرنا عزم مریم نواز
- کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، عمارتوں کو نقصان پہنچا
- سینٹ میں ٹرمپ کے خلاف قرار داد مسترد
- پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک
- امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری کو 19 سال قید
- میران شاہ:فیلڈمارشل سید عاصم منیر کا دورہ کے موقع پر افسران اور جوانوں کے ساتھ گروپ فوٹو
- KP پولیس فرنٹ لائن فورس استقامت اور قربانیوں پر فخر فیلڈ مارشل
- اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ترکیہ کے وزیر توانائی اور قدرتی وسائل ارسلان برکات کی قیادت میں آئے وفد کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- پاکستان ترکیہ کے مابین توانائی شعبے میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں وزیر اعظم
