لاہور(پ ر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الحمرا آرٹ گیلری کی 1992 کے بعد پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کی گئی ہے، جس سے اس تاریخی ثقافتی مقام کو ایک نیا اور خوبصورت روپ دیا گیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر نئی تزئین و آرائش کے بعد الحمرا آرٹ گیلری کو مکمل طور پر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے تاکہ شہری اس خوبصورت آرٹ گیلری سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔ہم پنجابیوں کے چہروں پر ایسی ہی خوشیاں دیکھنا چاہتے تھے۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے نئی الحمرا آرٹ گیلری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں گیلری کے نئے اور دلکش انداز کو نمایاں کیا گیا ہے۔
الحمرا آرٹ گیلری کی 1992 کے بعد پہلی بار تزئین و آرائش کی گئی:عظمیٰ بخاری

