Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی اسکول لیڈرز کانفرنس
    • راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کا چوتھا روز
    • حنیف عباسی کا مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر استقبالیہ پلان تشکیل
    • اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن چترپڑی ہاؤسنگ سکیم میں جنگلی جھاڑیوں کا راج، سیوریج لائنیں بند
    • پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • FJWUراولپنڈی کے زیر اہتمام 14ویںHECآل پاکستان وومن انٹرویوتائیکوانڈ وچیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر حنیف عباسی کی شرکت ۔
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کھانے کی اشیاء مہنگی
    • ڈیزل 2 روپے مہنگا پٹرول 1 روپے لیٹر سستا
    • پاکستان ترکیہ کے درمیان سمندر میں تیل و گیس کی تلاش توانائی شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط
    • پاکستان نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جئت لی
    • شمالی وزیرستان کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگرد ہلاک اسلحہ بر امد
    • KP سے متعلق 5 آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری’ وفاق نے سمری منظور کر لی
    • علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
    • بچوں کے حقوق کا تحفظ، معیاری تعلیم صحت اور محفوظ ماحول کی فراہمی مشترکہ ذمہ داری ہے :سردار ایاز صادق
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • کراچی:پاکستان اور ترکیہ کے مابین معدنیات کے حوالے سے مزید تعاون پر دستخط ہو رہے ہیں۔
    • الحمرا آرٹ گیلری کی 1992 کے بعد پہلی بار تزئین و آرائش کی گئی:عظمیٰ بخاری
    • حکومتی، اپوزیشن اراکین کی عدم دلچسپی اجلاس پیر تک ملتوی
    • چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا:خواجہ سعد رفیق
    • ہمیں مشورہ دینے والے پہلے خود اپنے صوبے میں مزید صوبے بنائیں، سعید غنی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن چترپڑی ہاؤسنگ سکیم میں جنگلی جھاڑیوں کا راج، سیوریج لائنیں بند

    By Khabrain Newsنومبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    میرپور( بیورو رپورٹ) اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن چترپڑی ہاؤسنگ سکیم میں جنگلی جھاڑیوں کا راج، سیوریج لائنیں بند، پانی ناپید، اوورسیز کی کالونی جنگل کا منظر پیش کرنے لگی، گھر تعمیر نہ کرنے والوں پر 2017ئ سے جرمانے، 2026ئ میں جرمانوں میں ہوشربا اضافہ، ناقص حکمت عملی نے اوورسیز الاٹیوں کو پلاٹ فروخت کرنے پر مجبور کر دیا اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن ہاؤسنگ سکیم چترپڑی میرپور میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور انتظامی مسائل نے بیرون ملک مقیم پاکستانی الاٹیوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ ہاؤسنگ سکیم میں جگہ جگہ جنگلی جھاڑیوں کا راج ہے، سیوریج لائنیں بند پڑی ہیں جبکہ پانی کی عدم دستیابی کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کی یہ رہائشی کالونی بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر جنگل کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ دوسری جانب گھر تعمیر نہ کرنے والے الاٹیوں پر 2017ئ سے جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ 2026ئ میں جرمانوں کی شرح میں مبینہ طور پر ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔متاثرہ اوورسیز الاٹیوں کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی جانب سے ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ حاصل کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے تعمیرات نہ کرنے پر مسلسل جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں، مگر دوسری جانب انہیں رہائش کے لیے درکار بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جا رہی۔ الاٹیوں کا سوال ہے کہ جب سکیم میں سیوریج کا نظام درست نہیں، پانی دستیاب نہیں اور صفائی و دیکھ بھال کی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں تو پھر بھاری جرمانوں کا جواز کیا ہے؟متاثرہ شہریوں کے مطابق 2017ئ سے جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب 2026ئ میں ان جرمانوں میں اضافے نے بیرون ملک محنت مزدوری کرکے پاکستان میں گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ بعض اوورسیز الاٹیوں کو لاکھوں روپے کے جرمانوں کا سامنا ہے، جس کے باعث وہ اپنے پلاٹ فروخت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ناقص حکمت عملی اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو شدید متاثر کیا ہے۔عوامی و متاثرہ الاٹیوں کے حلقوں نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں زرمبادلہ بھیج کر اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن جب وہ اپنے وطن میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو انہیں سہولیات کے بجائے بھاری جرمانوں اور انتظامی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ صورتحال اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کو متاثر کرنے کا باعث بن رہی ہے۔متاثرہ اوورسیز الاٹیوں نے کمشنر میرپور ڈویڑن راجہ طاہر ممتاز سے مطالبہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن چترپڑی ہاؤسنگ سکیم کی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، جرمانوں کی پالیسی اور 2026ئ میں کیے گئے اضافے کا جائزہ لیا جائے، سیوریج لائنوں کی بحالی، پانی کی فراہمی، جنگلی جھاڑیوں کی صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ الاٹیوں کا کہنا ہے کہ سہولیات فراہم کیے بغیر بھاری جرمانے عائد کرنے کے معاملے کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے ہی وطن میں مشکلات سے نجات مل سکے

    Khabrain News

      Keep Reading

      آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی اسکول لیڈرز کانفرنس

      راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کا چوتھا روز

      حنیف عباسی کا مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر استقبالیہ پلان تشکیل

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.