Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی اسکول لیڈرز کانفرنس
    • راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کا چوتھا روز
    • حنیف عباسی کا مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر استقبالیہ پلان تشکیل
    • اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن چترپڑی ہاؤسنگ سکیم میں جنگلی جھاڑیوں کا راج، سیوریج لائنیں بند
    • پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • FJWUراولپنڈی کے زیر اہتمام 14ویںHECآل پاکستان وومن انٹرویوتائیکوانڈ وچیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر حنیف عباسی کی شرکت ۔
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کھانے کی اشیاء مہنگی
    • ڈیزل 2 روپے مہنگا پٹرول 1 روپے لیٹر سستا
    • پاکستان ترکیہ کے درمیان سمندر میں تیل و گیس کی تلاش توانائی شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط
    • پاکستان نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جئت لی
    • شمالی وزیرستان کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگرد ہلاک اسلحہ بر امد
    • KP سے متعلق 5 آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری’ وفاق نے سمری منظور کر لی
    • علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
    • بچوں کے حقوق کا تحفظ، معیاری تعلیم صحت اور محفوظ ماحول کی فراہمی مشترکہ ذمہ داری ہے :سردار ایاز صادق
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • کراچی:پاکستان اور ترکیہ کے مابین معدنیات کے حوالے سے مزید تعاون پر دستخط ہو رہے ہیں۔
    • الحمرا آرٹ گیلری کی 1992 کے بعد پہلی بار تزئین و آرائش کی گئی:عظمیٰ بخاری
    • حکومتی، اپوزیشن اراکین کی عدم دلچسپی اجلاس پیر تک ملتوی
    • چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا:خواجہ سعد رفیق
    • ہمیں مشورہ دینے والے پہلے خود اپنے صوبے میں مزید صوبے بنائیں، سعید غنی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حنیف عباسی کا مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر استقبالیہ پلان تشکیل

    By Khabrain Newsنومبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) ریلوے کے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر فقید المثال استقبال کے لئے تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی و تاجر قیادت کو خصوصی ٹارگٹ دے دئیے ہیں وزیر اعلی کے استقبال کے لئے رحمان آباد، بنی چوک، جامع مسجد روڈ اور راجہ بازار میں مرکزی استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلدیاتی کنونشن اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی راولپنڈی آمد کے موقع پر تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا کنونشن کا اہتمام مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کے صدر و سابق مئیر سردار نسیم نے کیا تھا کنونشن سے خطاب میں کیا کنونشن سے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری دانیال، اراکین اسمبلی ملک ابرار، طاہرہ اورنگزیب، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین احمد رضا قادری اور یاسین لون کے علاوہ حاجی پرویز خان سمیت راولپنڈی کے تمام سابقہ بلدیاتی نمائندوں، پارٹی عہدیداروں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی حنیف عباسی نے کہا کہ جس طرح مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کا چیلنج قبول کر کے راولپنڈی کی تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی اسی طرح 24 نومبر کو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی راولپنڈی آمد کے موقع پر فقید المثال استقبال بھی مسلم لیگ ن راولپنڈی کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے 24 نومبر سے قبل راولپنڈی میں یوتھ کنونشن، تاجر کنونشن اور ایم ایس ایف کنونشن منعقد کئے جائیں گے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی آمد کے بعد انتظامیہ کے اشتراک سے وزیر اعلی کے راولپنڈی دورے کے روٹ کو حتمی شکل دی جائے گی انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پنجاب کے لئے خدمات سے بچہ بچہ واقف ہے اور راولپنڈی کے لئے تاریخی منصوبے دینے پر وزیر اعلی کا شایان شان استقبال کیا جائے گا رحمان آباد، جامع مسجد روڈ، بنی چوک، پل شاہ نذر اور راجہ بازار میں بڑے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے اور ہر کیمپ پر وزیر اعلی کا تاریخی استقبال کیا جائے گا جبکہ خواتین کا مرکزی کیمپ بھی جامع مسجد روڈ پر لگایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری تمام وزارتیں اور لیڈر شپ گلی محلے کی سیاست کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی ترقی میں کارکنوں اور عوام کے کردار کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ بہت جلد ریلوے گرانڈ میں سپورٹس کمپلیکس اور سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا جس کے نیچے دکانیں تعمیر کی جائیں گی ان دکانوں کی آمدن ریلوے کو دی جائے گی جبکہ اس سٹیڈیم سے راولپنڈی کے حلقہ این اے 55، 56 اور 57 کے نوجوان مستفید ہوں گے ریلوے گرانڈ میں سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے ریلوے کی سپورٹس کمیٹی اور وزیر اعلی نے منظوری دے دی ہے اسی طرح راولپنڈی کی قدیمی جامع مسجد کی اپ گریڈیشن کے لئے وزیر اعلی نے 18 کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی ہے جس سے 1896 میں بننے والی اس مسجد کی پہلی مرتبہ اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ بیرسٹر دانیال نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ اس ملک اور پنجاب میں جہاں بھی تعمیر وترقی کا ذکر ہوگا وہاں نواز شریف اور شہباز شریف کا نام ضرور آئے گا مسلم لیگ ن نے راولپنڈی کو سڑکوں، فلائی اوورز، ہسپتالوں اور پینے کے صاف پانی سمیت متعدد گرینڈ منصوبے دئیے سردار نسیم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی شخصیت اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں کردار اس بات کا متقاضی ہے کہ راولپنڈی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا جائے انہوں نے کہا مجوزہ بلدیاتی انتخابات میں مریم نواز کے عوامی احسانات کا بدلہ بلدیاتی انتخابات کے تاریخی نتائج کی صورت میں دیں گے انہوں نے کہا کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن راولپنڈی میں کلین سویپ کرے گی انہوں نے تمام بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ 24 نومبر کو وزیر اعلی پنجاب کے تاریخی استقبال کے لئے گھروں سے نکلیں اور منظم و تاریخی استقبال کے ذریعے ان کی پنجاب کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کریں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی اسکول لیڈرز کانفرنس

      راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کا چوتھا روز

      اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن چترپڑی ہاؤسنگ سکیم میں جنگلی جھاڑیوں کا راج، سیوریج لائنیں بند

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.