Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب حکومت کی محکمہ سکول ایجوکیشن کو نارتھ پنجاب ‘سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں تقسیم کرنیکی تجویز
    • باباگورونانک دیوجی کا 557 واں جنم دن’ بھارت سے 3 ہزار یاتری متوقع
    • جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 3 ماہ کے دوران ایک بھی سرجری نہ ہوسکی
    • ملک کے مفاد میں بہتر فیصلہ سامنے آئے گا: طارق فضل چودھری
    • غیر قانونی بھٹوں کیخلاف کارروائیاں، 1,429بھٹے مسمار،968سیل
    • پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کیلئے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ
    • یمن میں بے گھر افراد کی تعداد 3لاکھ 57ہزار تک پہنچ گئی: اقوام متحدہ
    • چین نے دنیا کی تیز ترین مقناطیسی ٹرین کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا
    • لندن:پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ٹیپو عثمان کنگ چارلس سوم کو سفارتی کاغذات پیش کررہے ہیں۔
    • پاکستان پیپلز پارٹی کا59واں یوم تاسیس30نومبرکو منایا جائے گا
    • ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ، اقرار الحسن پر فردِ جرم عائد
    • مصر،ماہرین آثارِ قدیمہ نے 4ہزار سال پرانا شاہی طبیب کا مقبرہ دریافت کر لیا
    • سونے کی قیمت میں 15 ہزار 400 روپے تولہ کی بڑی کمی
    • برائلر گوشت کی قیمت مستحکم فارمی انڈے 296 روپے درجن ہو گئے
    • سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کرتے ہوئے ۔
    • حلقہ این اے 77گوجرانولہ ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن کا عطا تارڑ کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
    • ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز محمد کلیم اختر کی سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن
    • نسٹ یونیورسٹی کی طالبات کے وفد کی ظفر بختاوری سے ملاقات
    • مخدوم امین فہیم مرحوم کی گیارہویں برسی (آج) منائی جائے گی
    • کیف پر روسی بیلسٹک میزائلوں کے شدید حملے،3 افراد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    باباگورونانک دیوجی کا 557 واں جنم دن’ بھارت سے 3 ہزار یاتری متوقع

    By Khabrain Newsنومبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (خبر نگار) بابا گورو نانک دیو جی کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے3,000 کے قریب سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے جو22 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ (ETPB) کے زیر انتظام منعقد ہونے والی ان تقریبات کے سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل
    دے دی گئی ہے۔ واہگہ بارڈر پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق اور پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ دیگر اعلی حکام کے ہمراہ بھارتی سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کریں گے۔ بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی مرکزی تقریب 24 نومبر کو گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی جس میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف مہمان خصوصی ہو ں گے جبکہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان، سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور دیگر وفاقی و صوبائی وزرا شرکت کریں گے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے سکھ یاتریوں کی بھرپور مہمان نوازی کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ یاتریوں کے لیے جدید طبی سہولیات (میڈیکل کیمپس)’ وسیع لنگر، معیاری رہائش، فول پروف سکیورٹی اور آرام دہ سفری سہولیات کا بہترین بندوبست کیا گیا ہے۔ سکھ یاتری22 نومبر 2026 کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے جہاں سے انہیں ننکانہ صاحب روانہ کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق23 نومبر کو سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں مختلف تاریخی گوردواروں کی یاترا کریں گے جبکہ 24 نومبر کو بابا گورو نانک دیو جی کے جنم استھان گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں مرکزی تقریب منعقد ہوگی جس میں بھوگ اکھنڈ پاٹھ صاحب، نگر کیرتن کی رسم ادا کی جائے گی۔25 نومبر کو یاتری گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا کرتے ہوئے حسن ابدال روانہ ہوں گے، جہاں گوردوارہ پنجہ صاحب میں ان کا رات قیام ہوگا ۔27 نومبر کو سکھ یاتری گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور نارووال روانہ ہوں گے اور رات قیام گوردوارہ دربار صاحب نارووال میں کریں گے۔28 نومبر کو گوردوارہ دربار صاحب نارووال میں کبڈی میچ کا انعقاد ہوگا، جس کے بعد یاتری لاہور روانہ ہوں گے اور رات گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کریں گے۔29 اور30 نومبر کو سکھ یاتری لاہور میں مختلف تاریخی گوردواروں کی یاترا کریں گے جبکہ یکم دسمبر 2026 کو واہگہ بارڈر کے راستے بذریعہ سڑک بھارت واپس روانہ ہو جائیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب حکومت کی محکمہ سکول ایجوکیشن کو نارتھ پنجاب ‘سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں تقسیم کرنیکی تجویز

      جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 3 ماہ کے دوران ایک بھی سرجری نہ ہوسکی

      ملک کے مفاد میں بہتر فیصلہ سامنے آئے گا: طارق فضل چودھری

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.