لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو جواب دیتے ہوئیکہا ہیکہ ہم نے تو ہمیشہ منہ اور سینہ کھلا رکھا ہے آپ اپنی فکر کریں۔نجی ٹی وی کے پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کیا قائد اعظم ہیں کہ ان کی ذات پر میں 3 سال سے تبصرہ کررہا ہوں؟ میں نے کبھی محسن نقوی کی ذات پر تبصرہ کیا نہ کروں گا، وہ جو ہیں میرے خیال میں بس وہی ہیں، اس پر تبصرے کی ضرورت ہی نہیں، محسن نقوی کی کارگزاری پر بطور کولیگ اور سیاسی کارکن بات کرنا میرا حق ہے، میں نے ہمیشہ وزیرداخلہ کہہ کر مخاطب کیا کبھی چیئرمین پی سی بی نہیں کہا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں کہ منہ چھپانیکے قابل نہیں چھوڑوں گا، مجھے تو منہ چھپانیکی ضرورت ہی نہیں پڑنی، ہم نے تو ہمیشہ منہ اور سینہ کھلا رکھا، آپ اپنی منہ چھپانے کی قابلیت کی فکر کریں، اپنی فکر کریں جب منہ چھپانے کی ضرورت پڑے تو اس قابل ہوں، مجھے ایسی ضرورت نہیں پڑیگی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ انھوں نے تقریر میں وزیراعظم سے متعلق غیرمتعلقہ ریمارکس دیے، میں نے ان چیزوں پر اعتراض کیا،میں نے کہا یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آنا ہے اور اس پر اتفاق رائیکے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا، انھوں نے غیرمتعلقہ باتیں کرکے یہ معاملہ الجھا دیا، اب یہ معاملہ متنازع ہوکر پارلیمنٹ میں آئیگا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری اور بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں کہ ہم سے تو کسی نے بات ہی نہیں کی تو پھر چار ماہ آپ کرتے کیا رہے ہیں؟ جس جگہ پر آپ ہروقت موجود ہوتے ہیں وہ آپ کے محسن بھی ہیں، ان کو بھی آن بورڈ نہیں لے سکے تو یہ آپ کی ناکامی ہے۔ دھمکیاں دینے سے میرے جیسے بندے خاموش ہونے والے نہیں، اگر دلیل ہے تو شارٹ ٹیمپرڈ ہونیکی کیا ضرورت ہے، یہ جواب میں کہیں کہ یہ کردوں گا وہ کردوں گا، بسم اللہ کریں جوکام آپ نے کرنا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے صدر زرداری کو ایک سے زیادہ بارکہتے سنا ہیکہ محسن نقوی میرے بیٹے ہیں، جب ہم ایوان صدرگئے ہیں محسن نقوی وہاں موجود ہوتے ہیں، ان کے بیانات سے ہمیں تو فرق نہیں پڑیگا مگر اس معاملیکو انھوں نے الجھا دیا ہے، انھوں نے ایک بات کی کہ سسٹم گرگیا اس کے بعد ابھی تک اسی پر بات ہو رہی ہے، چارماہ میں نئے صوبوں کو معاملہ الجھایا گیا، پارلیمنٹ میں اس پر اتفاق رائے ہوتا ہے یا نہیں یہ خدا بہتر جانتا ہے، جو صورتحال اس وقت ہے اس معاملے کو لیڈ محسن نقوی نے کیا تو ذمہ داری لینی چاہیے، صدر زرداری اور بلاول بھٹو کا بیان موجود ہیکہ ان سے اس معاملے پرکسی نے بات نہیں کی۔انھوں نیکہا کہ سسٹم ناکام نہیں ہوا اس سسٹم کو ناکام کیا گیا اور اس میں سیاستدانوں اور دیگر کا عمل دخل ہے۔ شہباز شریف کا وزیراعظم بننا نیک فال ثابت ہوا ہے، جو ناکامی ہمارے لیول پر ہو اس پر ہمیں رد عمل کے بجائے قبول کرنا چاہیے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بزنس مین لاکھوں کی تعداد میں ہیں، وہ ملک کی خدمت کر رہے ہیں، وہ چند لوگ جو آپ کے دوست ہیں میں نے ان سے متعلق بات کی، آپ نے فرمایا کہ وہ سیاسی جماعتوں کو اربوں روپیکے فنڈز دیتے ہیں، او میرے بھائی وہ تو کسی کو بخار نہ دیں اربوں روپیہ کیوں دیتے ہیں کسی کو؟ اربوں روپیہ اسی لیے دیتے ہیں جو بات میں نیکی کہ بعد میں اربوں روپے کی وارداتیں بھی ڈالنی ہوتی ہیں، سیاسی جماعتیں لیتی ہوں گی، سیاستدان اربوں روپے لیتے ہوں گے، میں اپنی اور اپنی جماعت کی بات کرتا ہوں، چیلنج ہے بتائیں کس نے ہمیں اربوں روپے دیے، بتائیں ان میں سے کس نے ن لیگ کو اربوں ،لاکھوں یا 100 روپے بھی دیے ہوں۔وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے تب ہی ہوسکتا ہے جب معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جائے تاکہ اس پر بات ہوسکے، اس معاملیکو محسن نقوی نے مس ہینڈل کیا، انھیں یہ معاملہ ہم سے بھی پہلے ڈسکس کرنا چاہیے تھا اور آن بورڈ لینا چاہیے تھا، یہ معاملہ متنازع ہوگیا ہے، ریفرنڈم پر کوئی سمجھوتا، راستہ نکل سکتا ہے، پیپلزپارٹی اب ریفرنڈم پر میدان میں آگئی ہیکہ ہم ریفرنڈم کو نہیں مانتے، میرا خیال ہے کہ پارلیمنٹ میں پیپلزپارٹی سے بات کی جائے تو راستہ نکل سکتا ہے، پیپلزپارتی ریفرنڈم کی اس لیے مخالفت کررہی ہیکہ بعد میں یہ معاملہ آئینی عدالت لے جایا جائیگا، پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کرائی جائیکہ آئین پر ہی عمل ہوگا، عوام سے رہنمائی لے لی جائے تو اس نقطے پر اتفاق رائے بن سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پروجیکٹ تو محسن نقوی لے کر چل رہے ہیں ہم کیسے ان کو کراس کریں، بلاول بھٹو اور صدر زرداری کو یہ سب کچھ میں نیکہنا ہے تو پھر محسن نقوی نیکس کو کہنا ہے، انھوں نے کیا پھر صرف دھمکی دینی ہیکہ یہ کرلوں گا وہ کرلوں گا، وزیراعظم نے جو اپنی پوزیشن رکھی ہے اسی سے آگے راستہ نکل سکتا ہے ورنہ تو پھر خرابی ہے، 30جولائی کو جب محسن نقوی نے پہلی بار یہ بات کی میں نے اسی دن کہا تھا کہ اس کا فورم پارلیمنٹ ہے، اب یہ معاملہ پارلیمنٹ کی طرف رخ کرچکا ہے مگر بسیار خرابی کے بعد، اگر پہلے دن معاملہ پارلیمنٹ کی رخ پر آجاتا تو یہ ساری چیزیں نہ ہوتیں، یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آئیگا تو ن لیگ اور وزیراعظم بھرپور کردار ادا کریں گے لیکن ہمارا ہدف اتفاق رائے ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف پی ایم اپنا گھر پروگرام سے مستفید ہونے والے شہریوں سے مل رہے ہیں۔
- ہمیشہ اپنا منہ اور سینہ کھلا رکھا آپ اپنی فکر کریں: رانا ثناء اللہ
- پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
- ویسٹ میں پولیس مقابلہ ایک زخمی سمیت د ڈاکو گرفتار
- انٹرنیشنل نیٹ ورک فار نیوکلیئر سکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹرز کا 15واں اجلاس 23 تا 26 نومبر اسلام آباد میں ہو گا
- حسن ابدال ، مین بازار تاجروں پر صفائی ٹیکس کے نام پر ہزاروں کے بل عائد
- چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ ، علاقہ سرسید چوک جہانگیر روڈ عوام پانی کو ترس گئے
- ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑی پیشرفت، سٹارٹ اپ خریدنے کے معاہدے کے قریب
- وزیر تجارت سندھ کی فلور مل مالکان کے مسائل آج تک حل کرنیکی یقین دہانی
- بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات’3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
- کراچی’ بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل، کچرا کنڈی سے مقتول کا سر بھی برآمد
- ملک نفرت، انتشار اور ٹکراو کی سیاست کا متحمل نہیں،مبارک آفتاب گل
- جموں میں بھارتی فوجی اہلکارپراسرار حالات میں مردہ پایا گیا
- گوجرخان فحاشی اڈے پر چھاپہ، کانسٹیبل سمیت چاروں ملزمان کی ضمانتیں مسترد
- پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی اور کسان پریشان
- پاکستانی صنعت کو عالمی رجحانات کے مطابق حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی: اعجا زالرحمان
- وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چکوال، سیاسی، انتظامی حلقوں میں مختلف قیاس ارائیاں
- فرانس کے بجٹ میں بیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز، اخراجات کم کرنے کا منصوبہ
- وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ راولپنڈیاستقبال کی تیاریاں مکمل
- چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کی ہاؤس آف لارڈز لندن میں بین الاقوامی انسانی حقوق سیمینار میں شرکت
