لاہور( اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹا کے نرخ میں کمی لانے کیلئے
بہت بڑا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر آٹا اورگندم کی سپلائی ڈبل کردی جائے گی اورسپلائی ڈبل کرنے کے تین دن بعد مہنگا آٹا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں آٹا کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں آٹا کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور آٹا کے نرخ کنٹرول کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مافیاز کو آٹا کے نرخ میں من مانی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عوام کو سستی گندم اور آٹا کی فراہمی کا عہد ہر صورت نبھائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ستھرا پنجاب سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ستھرا پنجاب سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ صفائی سے متعلق شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ شہری جگہ جگہ چسپاں کیو آر کوڈ کے ذریعے ستھرا پنجاب ورکرز کی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔ شہری متعلقہ کیوآر کوڈ سکین کرکے صفائی سے متعلق شکایات بھی درج کراسکیں گے۔ ستھرا پنجاب کیوآرکوڈ سے صفائی سے متعلق عوامی فیڈبیک بھی لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صفائی سے متعلق شکایات کا چند گھنٹوں میں ازالہ کرنے اور جگہ جگہ کوڑے دان رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گاؤں کے لوگوں کو کوڑے دان میں ہی کوڑا ڈالنے کی ٹریننگ اور ترغیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گاؤں میں ہفتے میں دو مرتبہ صفائی کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔(جاری۔۔۔) بقیہ ہینڈ آؤٹ 997 اجلاس میں ستھرا پنجاب کے افسروں کی تنخواہ کو کارکردگی سے مشروط کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب ورکرزکی تعداد اور مشینری پوری کرنے اور روزانہ ایک تحصیل کی ڈیپ کلینگ کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈورٹو ڈورویسٹ کلیکشن کا ہدف جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور سڑکوں کے اطراف میں جڑی بوٹیوں اور جھاڑیاں تلف کرنے کیلئے جدید مشینری استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیہات اور شہری علاقوں میں صفائی پر مساوی توجہ دی جائے۔ شہروں اور دیہات کی صفائی بہت ضروری ہے، صفائی سب کو نظر آتی ہے۔ہر شہر اور گاؤں کی صفائی میں درپیش مشکلات پر قابو پارہے ہیں۔ہرڈسٹرکٹ میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ نظر آنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نالی اور گلیوں میں باربار کوڑا پھینکنے کی شکایات پر جرمانہ عائد کیا جائے۔کوڑا رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مقامات پر مخصوص کیے جائے۔ کمرشل مارکیٹوں میں جگہ جگہ کوڑے دان اور ڈرم وغیرہ لگائے جائیں۔ریڑھی بازاروں میں کوڑے دان اور صفائی بہت ضروری ہے۔ صفائی کی صورتحال، ورکرز کی حاضری اور مشینری کی فعالیت کی بار بار اچانک چیکنگ کی جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منسٹر بلدیات کو خود چیکنگ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں مشینری اور ورکرز کی دستیابی پر بریفنگ لی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد میں بھی تعینات ورکرز اور مشینری چیک کی اور ملتان، وہاڑی، لودھراں، خانیوال میں ستھراپنجاب ورکرز اور مشینری کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں ورکرز اور مشینری کی تعداد چیک کی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں ستھراپنجاب کی 93 ہزار سے زائد بیٹ تشکیل دے دی گئیں۔پنجاب بھر میں 51 ہزار سے زائد خالی پلاٹ کی نشاندہی، 30 ہزار خالی پلاٹ سے کوڑا کرکٹ ہٹا دیا گیا۔ صوبے بھر میں ستھرا پنجاب کے تمام ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کا ہدف مکمل کر لیا گیا۔ صوبہ بھر میں 7843 کلومیٹر طویل 8376 ڈرین کی صفائی کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوچ شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے افسوس ناک حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایشیا کپ رائزنگ سٹار میں بھارت کو ہرا نے پر ینگ کرکٹرزکو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ینگ کرکٹرزکی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
بریکنگ نیوز
- ویڈیو کیس،عظمیٰ بخاری کی دائر درخواست پر سماعت 30نومبر تک ملتوی
- مافیا کو آٹے کے نرخ میں من مانی کرنے کی اجازت نہیں دینگئے مریم نواز
- پٹرول 3 روپے لیٹر سستا ڈیزل کی قیمت برقرار
- فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ملائیشیا وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- ایران پر یکطرفہ حملہ خطرناک نیتن یاہو کی اسرائیلی انٹیلی جنس اور فوجی حکام کی وارننگ
- پٹرولیم ڈیلر کاقیمتوں کے ماہانہ نظام کی بحالی کیلئے حکومت کو15دن کاالٹم میٹم
- مکہ معاہدہ، پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونگے
- پاکستان اور عمان کا ویزا مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں سے رجوع کرنے پر اتفاق
- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
- نئے صوبوں کا قیام آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں:بیرسٹر گوہر
- صدر زرداری سے پرتگال کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت، توانائی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- مریم نواز کا 26نومبرکوملتان کادورہ متوقع
- ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہاتھ ملارہے ہیں۔
- عام آدمی کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہو گا سب کو برابر کے حقوق ملنے چاہیں وزیراعظم
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی
- جنگ میں جانی و مالی نقصان؛ ایران نےامریکا سے 290 ارب ڈالر ہرجانہ مانگ لیا
- زیر سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل کی مرمت 6 دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان
- وزیراعظم کا دورہ ماسکو ‘پاک روس 16معا ہدوں پر دستخط متوقع
- اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف پی ایم اپنا گھر پروگرام سے مستفید ہونے والے شہریوں سے مل رہے ہیں۔
