اسلام آباد(ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اعلی سطحی پارلیمانی وفد کے
ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، وہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔اسلام آباد آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلا دیشی ہم منصب اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر پاک۔بنگلا دیش پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی کنوینر ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو بھی موجود تھیں۔اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ بنگلا دیشی اسپیکر کا دور پاکستان دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات میں تاریخی سنگ میل ہے، بنگلا دیش کے کسی اسپیکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مشترکہ تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں، پارلیمانی روابط کا فروغ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکیں گے، اعلی سطحی وفد کا دورہ باہمی تعاون کے نئے باب کا آغاز ہے۔بنگلا دیشی اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم نے پرتپاک استقبال پر سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دورہ ان کے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے، پاکستان آمد پر ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روابط دونوں برادر اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان قریبی تعاون سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ بنگلا دیشی اسپیکر نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور اعلی سطحی روابط کے فروغ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
وفد
بریکنگ نیوز
- شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ’ ڈی ریگولیشن کی منظوری
- سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے
- بنگلہ دیشی سپیکر اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
- یمن میں بسوںٹرکوں پر فضائی حملے26 افراد جان بحق حوثیوں نے ریاض کی بلند ترین عمارت کو پھر نشانہ بنا دیا
- فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل
- شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کو بااثر مسلم شخصیات میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرار د منظور
- لاہور میں 3روز کیلئے دفعہ 144نافذ جلسوں اور اجتماعات پر پابندی
- چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی اہم ملاقات
- ڈیجیٹل نظام کو قابل اعتماد اور محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے: شزا فاطمہ
- حمایت کی آئینی لاجک موجود سرائیکی صوبے کیلئے کئی سال پارلیمانی جدوجہد ہوئی بالول بھٹو
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- ڈیزل 4 روپے لٹر سستا پٹرول مزید 1 روپے لٹرسستا
- حمزہ شہباز بابا گرونانک دیو کے 557 ویں جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریو ںسے خطاب کررہے ہیں۔
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- ملتان: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی ورکرز سے خطاب کررہے ہیں
- بلاول بھٹو کی ملتان آمد پر کارکنوں کا بڑا اجتماع ‘ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے
- تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے تحت کام کرنیوالا ملازم مستقل ہونیکا حقدار نہیں:وفاقی آئینی عدالت
- شیخ حسینہ کا16دسمبر کو واپسی کا اعلان بنگلہ دیش میں مظاہرے پھوٹ پڑے
- جنوبی وزیرستان میں ایک گھنٹے میں 12 ڈرون حملے بنوں پشاور میں 8دہشت گرد ہلاک
- جنوبی وزیرستان حملوں سے تباہی اورناکارہ کیے گئے ڈرونز کے ٹکڑے نمایاں ہیں۔
