ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے شاہی خاندان کے شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔سعودی خبر رساں ا دارے ایس پی اے کے مطابق ایوانِ شاہی نے شہزادے کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔شاہی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہزادے کی نمازِ جنازہ بعد ریاض کی جامع امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔ایوانِ شاہی نے مرحوم کیلئے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انہیں اپنی رحمت اور بخشش سے نوازے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
