ہنگو(ویب ڈیسک) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)اور ڈسٹرکٹ پولیس ہنگو نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اتحاد المجاہدین پاکستان (آئی ایم پی) سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کمپنی روڈ کے قریب نیلم پہاڑ کے مقام پر تھانہ صدر کی حدود میں کی گئی۔حکام نے بتایا کہ گزشتہ چند روز سے مذکورہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی سے متعلق اطلاعات موصول ہو رہی تھیں، جس پر سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس پر اہلکاروں نے اپنے دفاع میں مثر جوابی کارروائی کی۔دوسری جانب فائرنگ کا تبادلہ تقریبا 35 سے 40 منٹ تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے، تاہم ان کے دیگر ساتھی فائرنگ کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔علاوہ ازیں ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت خلفان احمد ولد نظیر احمد، سکنہ بنوں کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، خلفان احمد دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد ڈی ایس پی دیار خان سمیت 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت اور 15 سے زائد اہلکاروں کو زخمی کرنے کے واقعات میں ملوث تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز اور نو میگزین بھی برآمد ہوئے جب کہ فائرنگ سے سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دہشت گرد ہلاک
بریکنگ نیوز
- مکہ دفاعی معاہدہ، پاکستانی قیادت میں مسلم دنیا کے دفاعی تعاون کا نیا باب
- ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ سندھ طلبہ’ اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست
- ہنگو’سی ٹی ڈی ، پولیس کا مشترکہ آپریشن’ 3 دہشت گرد ہلاک
- اسلام آباد: پاکستانی خلا بازذیشان علی سے ویڈیو کال کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر’سلیوٹ کر رہے ہیںوزیراعظم شہبازشریف’نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورچینی سفیر بھی موجود ہیں
- پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ،معظم علی کو نئی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان
- بلاول بھٹو سے حکومتی وفد کی ملاقات پارلیمنٹ کےآئندہ اجلاس ممکنہ قانون سازی پر تبادلہ خیال
- وزیراعلی مریم نواز شریف کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان ڈپٹی کمشنر ڈی پی او تعینات
- افغانستان فتنہ الخوارج کے ماسٹر ٹرینر کے کے گھر دھماکہ 30 زیر ترتیب دہشتگرد ہلاک 30 طلباء بھی جان سے گئے
- وزیرِاعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستانی خلا باز کو ویڈیو کال
- افغانستان کے شہر اسعد آباد میں دہشت گرد کے گھر بارودی مواد پھٹنے کے باعث آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چکوال میں کیتھ لیب کا افتتاح کررہی ہیں۔
- پی ٹی اے کی جانب سے ایس ایم ڈبلیو فائیو زیرِ سمندر کیبل کی مکمل بحالی کی تصدیق
- چیئرمین NISE فیضان علی کی محسن ایوب اور فیصل علی سے ملاقات
- نیوزی لینڈ ‘ انتخابات کے حتمی نتائج میں ڈیڈ لاک، نئی جماعت کنگ میکر بن کر ابھری
- سعودی عرب ‘ راس تنورہ آئل ریفائنری پر حملے کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئیں
- پاکستان نے امریکہ’ ایران کی ثالثی میں کلیدی کردار ادا کیا: رضوان شیخ
- خالد نوازکی "نیشنل پالیسی فار ڈی ریگولیشن آف شوگر سیکٹر” پر شدید تنقید
- ہیڈ کانسٹیبل نجم الحسن کی ایمانداری ،رنگ روڈ سے ملاموبائل مالک کو واپس کر دیا
- ہنر مند نوجوان کسی بھی معاشزرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں سردار عتیق احمد خان
- سہالہ ریلوے پھاٹک پر فلائی آورکو جلد از جلدبنائے جائے، چوہدری جاوید
