اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایف بی آر کو رواں مالی سال 2016-17ءکا 3425ارب روپے ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے آج (30جون) آخری دن تقریباً 200ارب روپے جمع کرنا ہوںگے۔ ایف بی آر نے گزشتہ روز رات 8بجے تک ایک ایک دن میں 44.1ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہے۔ مجموعی طور پر 3225ارب روپے جمع ہو گئے‘ ٹیکس وصولی ہدف 3600ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جس کو کم کر کے 3425ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کو نئے ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں اور مالی سال 2016-17ءکے اختتام سے ایک دن قبل تک ایف بی آر نے 3225ارب روپے جمع کئے۔ ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر محمدارشاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا کریں گے اور مالی سال کے آخری دن 30جون کو مجموعی طور پر 3400ارب سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیںگے۔ ٹیکس وصولی کیلئے بینک رات 10بجے تک کھلے رہیں گے اور 29جون کو 44.1ارب روپے ٹیکس وصول ہوا ہے اور امید ہے کہ رات 10بجے تک مجموعی طور پر ایک دن میں 70ارب روپے ٹیکس وصولی کی جائے گی۔
ٹیکس وصولی