اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایف بی آر کو رواں مالی سال 2016-17ءکا 3425ارب روپے ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے آج (30جون) آخری دن تقریباً 200ارب روپے جمع کرنا ہوںگے۔ ایف بی آر نے گزشتہ روز رات 8بجے تک ایک ایک دن میں 44.1ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہے۔ مجموعی طور پر 3225ارب روپے جمع ہو گئے‘ ٹیکس وصولی ہدف 3600ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جس کو کم کر کے 3425ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کو نئے ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں اور مالی سال 2016-17ءکے اختتام سے ایک دن قبل تک ایف بی آر نے 3225ارب روپے جمع کئے۔ ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر محمدارشاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا کریں گے اور مالی سال کے آخری دن 30جون کو مجموعی طور پر 3400ارب سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیںگے۔ ٹیکس وصولی کیلئے بینک رات 10بجے تک کھلے رہیں گے اور 29جون کو 44.1ارب روپے ٹیکس وصول ہوا ہے اور امید ہے کہ رات 10بجے تک مجموعی طور پر ایک دن میں 70ارب روپے ٹیکس وصولی کی جائے گی۔
ٹیکس وصولی
بریکنگ نیوز
- پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
- سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
- گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
- اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
- اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
- پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
- مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
- سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
- پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
- وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
- پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
- فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
- برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
- تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
- افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
- جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
- جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
- معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
- لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
