اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے سے ایک دن قبل حکمران جماعت نے وزیراعظم کا بھرپور دفاع کرنے کی ٹھان لی۔لیگی رہنماﺅں نے ملک کے مختلف حصوں میں جلسے کر کے عمران خان اور دیگر سازش کرنے والے عناصر کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ایسے اہم موقع پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں اور نعرہ لگا دیا کہ وہ مرد نہیں جو ڈر جائے۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پہلے ایک نعرہ لگا تے ہوئے کہا کہ وہ مرد نہیں جو ڈر جائے۔بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اسے سیاسی جنگ میں بدلنا چاہتے ہیں تواسے ن لیگ سے بہتر کوئی نہیں لڑ سکتا۔واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے ایک نیا نعرہ لگا یا جا رہا ہے اور مریم نواز سے قبل سعد رفیق نے بھی جلسے میں لوگوں کو یہ نعرہ لگوایا ،وہ مرد نہیں جو ڈر جائے ،حالات کے خونی منظر سے ،جس دور میں جینا مشکل ہو ،اس دور میں جینا لازم ہے۔
