اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے پر ثابت ہوگیا ہے کہ نوازشریف قوم کے مجرم ہیں وہ مجرم قرار پاچکے ہیں اب ان کے رہنے کا کوئی جوازنہیں رہا وہ فوری مستعفی ہوجائیں ۔ میچ ختم ہوگیا ہے دیکھنا ہے وزیراعظم ہاﺅس کب خالی کرتے ہیں اور سارے شریف خاندان کو ای سی ایل پر ڈال پر دیا جائے ۔ ہمارے تمام خدشات سچ ثابت ہوئے ہیں ساری چیزیں سامنے آگئی ہیں انہوںنے اداروں سے غلط کام کروایا ہے انہوںنے اپنی چوری چھپانے کیلئے اداروں کی ساکھ خراب کی بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان کا ریفرنس بھیجنے کی بجائے میرا ریفرنس بھیج دیا سپیکر قومی اسمبلی کو بھی استعفی دینا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن سے بڑاجرم منی لانڈرنگ ہے جو ناقابل معافی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران نوازشریف کو وزیراعظم نہیں ہوناچاہیے تھا میں نے نوازشریف کا نام گاڈ فادر بالکل درست رکھا تھا۔ انہوںنے اداروں کے ساتھ مل کر سپریم کورٹ میں جعلی کاغذات دیئے ۔ پاناما کیس جہاد سے کم نہیں تھا یہ خاندان 30سال سے ملک لوٹ رہا ہے یہ آئی بی کو استعمال کررہے ہیں جو شریف خاندان کی کرپشن بچا رہا ہے آج ثابت ہوچکا ہے کہ فلیٹس کی اصل مالک مریم نوازشریف ہی ہیں ۔ نوازشریف نے چوری کے پیسوں سے مریم نوازکے نام پر فلیٹ خریدے ۔ جے آئی ٹی نے جو کچھ کیا ہے اور جس انداز میں تحقیقات کرکے معاملے کو یہاں تک پہنچایا ہے یہ حقیقی جمہوریت کا تسلسل ہے میں وکلاءکا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوںنے جس طرح اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی مہم چلائی اور اب پاناماکیس میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے یہ سب جمہوری تحریک کا تسلسل ہے ۔ اب میچ ختم ہوگیا ہے اب دیکھنا کہ نوازشریف نے کس دن وزیرعظم ہاﺅس چھوڑنا ہے میرا مطالبہ ہے کہ سارے شریف خاندان کا ای سی ایل پر ڈالا جائے یہ اربوں ڈالر کی کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے جس نے اس ملک کو غریب ترین بنا دیا ہے اسے مقروض کردیا ہے ۔جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف فوری استعفیٰ دیں۔ ہمارے سارے خدشات سچ ثابت ہو ئے ہیں۔ آج ساری چیزیں سامنے آ گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ججز نے جب نواز شریف کو نااہل کیا تھا اسی وقت نواز شریف استعفی دے دیتے تو اچھا تھا۔ شریف فیملی کے لوگ کرپشن کے پیسے کو بیرون ملک بھیجتے ہیں۔ ڈالر کی کمی ہونے پر ہمیں قرض لینے پڑتے ہیں۔ قرضوں کی وجہ سے ملک میں غربت بڑھتی ہے۔ آج واضح ہو گیا کہ انصاف کو روکنے کے لئے پوری رکاوٹیں ڈالی گئیں۔انہون نے مزید کہا کہ اپنی چوری چھپانے کے لئے ملکی اداروں سے غلط کام کروائے گئے۔جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل کو ہمارے ٹیکس کے پیسے سے اشتہارات ملے، میرشکیل جیسے لوگ مجرم کو بچانےکی کوشش کر رہے ہیں۔ بتائیں اس گروپ کو اشتہارات کیسے ملے ہیں؟میرشکیل پیسے لے کر مجرم کو تحفظ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اینکرز کو جنہوں نے پریشر کے باوجود اپنا کام میرٹ پر جاری رکھا سلوٹ پیش کرتا ہوں۔اس جدوجہد میں جس جس نے کردار ادا کیا اسے سلام پیش کرتا ہوں۔نیا پاکستان عدل اور انصاف سے بنتا ہے۔آج سپریم کورٹ آزاد نہ ہوتا تو یہ فیصلہ نہ آتا۔انہوں نے مزید کہا کہ میچ ختم ہوگیا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا نوازشریف کب وزیراعظم ہاو¿س چھوڑتے ہیں۔نوازشریف کی پوری فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔اب پتا چلے گا شریف فیملی نے کتنا پیسہ لوٹا۔ عمران کان نے پریس کانفرنس سے اپنے خطاب مین یہ بھی کہا کہ شہبازشریف آپ کو شرم آنی چاہئیے آپ نے میرے اوپر 10 ارب کا ہرجانہ کررکھا ہے جبکہ آپ خود کرپشن میں ملوث ہیں۔نئے پاکستان میں سپریم کورٹ کسی کو نہیں چھوڑے گا۔جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جے آئی ٹی میں ابھی نئی نئی چیزیں نکل کر سامنے آرہی ہیں۔نوازشریف قوم مجرم ہیں اور چھوٹے گارڈ فادر کو فوری استعفی دینا چاہئیے۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ سچ سامنے آ گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف میں تھوڑی سی بھی شرم ہوتی تو بہت پہلے استعفیٰ دیدیا ہوتا، جے آئی ٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے تمام تر دباو¿ کے باوجود قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کی اور اس مافیا کو بے نقاب کردیا، پوری قوم آج بہت خوش ہے، ایک کال دینگے تو سب باہر نکل آئینگے، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کسی شواہد کی ضرورت نہیںرہی، بے شرم وزراءکا ٹولہ اب بھی جھوٹ بولے جارہا ہے ان میں ذرا بھی حیا اور غیرت نہیں ہے، نواز شریف اور اس کے پورے مافیا کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے، شریف خاندان کا اگر خیال ہے کہ عدالت پر حملہ آور ہوں تو یاد رکھیں کہ ان کے ساتھ جو ہوگا اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے، پوری قوم اس وقت عدالت عظمیٰ کے ساتھ ہے، نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے مزید کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ گلف سٹیل سے کوئی پیسہ انہیں نہیں ملا، قطری اور اس کا خط فراڈ تھا، مریم نواز نیلسن اور نیسکول کی مالک ہیں، حسین نواز اور مریم کی ٹرسٹ ڈیڈ فراڈ ہے، نواز شریف خود ایک کمپنی کے مالک ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کسی مزید شواہد کی ضرورت نہیں ہے، لیکن لیگی وزراءاب بھی ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں جھوٹ بول بول کر ان کی شکلیں بگڑ چکیں ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ قوم تیار بیٹھی ہے صرف ایک کال دوں گا تو سب باہر نکل آئینگے، پاکستانی قوم خوشی منائے گی کہ پہلی بار ایک طاقتور مافیا قابو آیا ہے، پہلی بار پتہ چلا ہے کہ آزاد عدلیہ کام کررہی ہے، شریف خاندان نے پارلیمنٹ کو مفلوج کررکھا ہے، سپیکر ایاز صادق کو اب استعفیٰ دینا چاہئے، پارلیمنٹ کی ایکوزیشن بھیج رہے ہیں، پارلیمنٹ میں دل سے تقریر کروں گا کہ یہ سارا کام کرنا تو آپ کے زمے تھا کہ آپ عوامی نمائندے کہلاتے ہیں تو کیوں کچھ نہ کیا، پارلیمنٹ میں آنے والے صرف پیسے بنانے آتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا اسلام بھی نواز شریف کی کرپشن بچانے اور پیسے کھانے تک محدود ہے، اگلے الیکشن میں سٹیٹس کو کے نمائندے چور لٹیرے ایک طرف اور ملک میں انصاف پر مبنی نظام چاہنے والے دوسری جانب ہونگے، عمران خان نے کہا کہ قومیں بمباری سے نہیں ادارے تباہ ہونے سے بربادہوتی ہیں، جو نواز نے کردکھایا، نواز شریف سازش کی بات کرکے انگلی فوج اور عدالت کی جانب اٹھاتے ہیں حالانکہ آج تک سازش صرف انہوں نے خود کی ہے، جونیجو حکومت کوہٹایا، اسامہ بن لادن سے پیسے لئے، آئی ایس آئی سے پیسے لئے، لغاری سے ملکر بینظیر حکومت گرائی، مشرف سے معاہدہ کرکے بھاگ گئے، زرداری سے ملکر ملک کیخلاف سازش کی یہ سب سازشیں تو نواز شریف نے خود کی ہیں وہ کس منہ سے سازش کی بات کرتے ہیں، نواز شریف نے صرف اپنے مفاد کیلئے ملک کو تباہ کردیا اس سے بڑی سازش کیا ہوسکتی ہے، شریف فیملی نے تو میرے تصور سے بھی زیادہ لوٹ مار کی ہے، یہی تو صرف مے فیئر فلیٹس بھی سامنے آئے ہیں، عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کو آج مبارکباد دیتا ہوں، آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، آج سارے کرپٹ مافیا کو ایک پیغام گیا ہے، آج میری نہیں تمام پاکستانیوں کی جیت ہوئی ہے، قوم کا خون چوسنے والے قابو آئے ہیں، یہ مافیا پاکستان کو تباہ کررہا تھا لوٹ مار کرکے پیسہ باہر بھجوادیتا جس کے باعث ملک کنگال ہوچکا ہے اور قرضوں کی دلدل میں دھنس چکا ہے، پنجاب میں شہباز شریف کا بیٹا ہر پراجیکٹ کے پیچھے بیٹھا ہے، ایک تعمیراتی کمپنی کو تمام ٹھیکے دیئے جاتے ہیں، تمام خاندان صرف پیسہ بنانے پر لگا ہے، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے پاس اب وزیراعظم رہنے کا کوئی جواز نہیںرہا ہے کیونکہ وہ صادق رہے نہ امین، ن لیگ اگر جمہوری پارٹی ہے تو خود نواز شریف کو ہٹادے ورنہ نواز شریف کے ساتھ ہی ختم ہوجائے گی، پارٹی سے مشاورت کے بعد آج لائحہ عمل دینگے۔
