تازہ تر ین

راوی سمیت 4 دریاﺅں بارے تشویشناک خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد، بلائی پنجاب اور کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں میں گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب ، خیبر پختونخوا، وفاق کے زیر قبائلی علاقوں (فاٹا) اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کے دوران دریائے چناب، جہلم، ستلج اور راوی سے منسلک نالوں میں درمیانے اور بڑے درجے کا سیلاب بھی آ سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام شہروں میں نکاسی آب کے موثر نظام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اپنے طور پر الرٹ جاری کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain