تازہ تر ین

ن لیگ کا اصولی فیصلہ سامنے آ گیا

لاہور ( خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے جس کیلئے حکمت عملی کی تیاری کیلئے ایم پی اے وحید گل کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو ایک ہفتے میں سفارشات پیش کرے گی بتایاگیا ہے کہ نوے شاہراہ قائد اعظم ایوان وزیر اعلیٰ میں مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت شہر کی کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق مسائل پر غور کیا گیا۔ مشیر وزیر اعلیٰ نے ایم پی اے وحید گل کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی خواجہ احمد حسان کا کہنا تھاکہ مالکانہ حقوق کا مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ اداروں میں کو آرڈینیشن کی کمی تھی، جس کے لئے متعلقہ محکموں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو 7 روز میں سفارشات مرتب کر کے پیش کرے گی اجلاس میں ڈی جی کچی آبادی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 70 میں سے 67 کچی آبادیوں کا سروے مکمل کیا جا چکا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ریلوے کے مطابق ریلوے کی 14 کنال 12 مرلے پر قائم کچی آبادی کی اراضی کو این او سی جاری کر دیا گیا۔ آئندہ دو روز کے دوران این او سی جاری کر کے سات روز میں مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے کمیٹی میں ایم پی اے وحیدگل، ڈپٹی میئر وسیم قادر، رابعہ فاروقی، سیٹلمنٹ کمشنر کا نمائندہ، ریلوے سے ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ اللہ، کچی آبادی پنجاب سے محمد ریاض، متروکہ وقف املاک بورڈ سے ایک ایک نمائندہ شامل ہو گااجلاس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایم پی اے وحید گل، ڈپٹی میئر وسیم قادر، سید توصیف شاہ، ڈی جی کچی آبادی اعظم خان، ڈائریکٹر کچی آبادی، ڈپٹی ڈائریکٹر ریلوے سمیت مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین شریک ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain