تازہ تر ین

کراچی سنٹرل جیل پر دہشتگردوں کا ”قبضہ “تہلکہ خیزانکشاف

کراچی(خصوصی رپورٹ) کراچی سنٹرل جیل سے کالعدم لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشت گردوں کے فرار ہونے کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ جیل کے امور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چند عسکریت پسندوں کے ہاتھ میں ہیں جبکہ جیل کا عملہ خوف اور نااہلی کی وجہ سے ان عسکریت پسندوں کے احکامات ماننے پر مجبور ہے۔ اس معاملے پر پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی انکوائری رپورٹ کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں نے چند قیدیوں کی جانب سے جیل انتظامیہ کو دانستہ اور منظم طریقے سے ڈرانے دھمکانے کو واضح کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جیل حکام ان عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خوف سے نظم و ضبط کو یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی جیل کے جوڈیشل کمپلیکس سے فرار ہونے والے خطرناک دہشت گردوں شیخ ممتاز عرف فرعون اور احمد عرف منا کو چال سال قبل سی ٹی ڈی نے حراست میں لیا تھا، یہ دونوں دہشت گرد پولیس افسران، سیاسی جماعتوں کے کارکنان ، شیعہ برادری کے افراد سمیت 60 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain