تازہ تر ین

کوئٹہ دہشت گردی کی مذمت،مخلص قیادت پر الزامات مسترد

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹرسے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری نے ملاقات کی جس مےں سےاسی معاملات اورجنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کےاگےا۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہی مسلم لےگ(ن) کی حکومت کا شعارہے اورگزشتہ چار برس کے دوران رکاوٹوں کے باوجود فلاح عامہ کے منصوبوں کوشفافےت اوررفتار کے ساتھ مکمل کےاگےا ہے۔وزےراعظم محمد نوازشرےف کے دورمےں پاکستان نے بے مثال ترقی کی ہے اور ہمارے مخالفےن کو ملک کی تےزرفتار ترقی کھٹکتی ہے ۔ منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بناکرملکی تاریخ میں اربوں روپے بچائے گئے ہیںاوراربوں روپے بچانے والی مخلص قےادت پر بے بنےاد الزامات کی کوئی حےثےت نہےں ۔انہوںنے کہا کہ ہمارا جےنا مرنا عوام کےساتھ ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوئی کوشش کامےاب نہےں ہوگی ۔پاکستان کی ترقی مےں رکاوٹےں ڈالنے والے ملک وقوم کے خےر خواہ نہےں۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی کے پروگرام کی ذاتی نگرانی کررہا ہوںاور جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں۔ملتان میٹرو بس پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے اور میٹرو بسیں چلنے سے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید اور تیز رفتاری سفری سہولتیں میسر آئی ہیں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کےلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کرتی رہے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے ملاقات کی، جس مےںباہمی دلچسپی کے اموراورملک کی سےاسی صورتحال پر بات چےت ہوئی۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پروگراموں پر منفی سےاست کرنے والے ملک دشمنی کررہے ہےں ۔دھرنا پارٹی نے چار برس کے دوران ترقی و خوشحالی کا تیز رفتار سفر روکنے کےلئے سازشےں کی ہےںلےکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورعوام کی حماےت سے ےہ تمام سازشےں بری طرح ناکام ہوئی ہےں۔ انہوںنے کہا کہ احتجاجی اور افراتفری کی منفی سیاست کرنے والے دراصل ملک میں ترقی سے خائف ہیںاور ترقی و خوشحالی کے دشمن سی پیک کے عظےم الشان منصوبے مےںبھی رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی بدلتی ہوئی قسمت کے نام پر افراتفری پیدا کرنا قومی مفادات کے خلاف ہے۔پاکستان کے باشعور عوام ان سیاسی عناصر کے منفی ایجنڈے کا نہ پہلے حصہ بنے نہ آئندہ بنےں گے ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے چار برس کے دوران ہر شعبے میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیںاورملک 2013ءکے مقابلے مےں معاشی طورپرمستحکم،پرامن اورمحفو ظ ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب نے اسے سنوارنا ہے اورپاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ہر ایک نے اپنا مثبت اور بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل لی چیو ڈونگ (Mr. Li Xuedong) کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی،جس میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت ،انڈسٹریل پارکس اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا- این ڈی آر سی کے ڈائریکٹرجنرل نے سی پیک کے منصوبوں پر غیر معمولی رفتار سے کام پر وزیراعلی شہبازشریف اور ان کی ٹیم کی تعریف کی-ڈی جی این ڈی آر سی نے کہا کہ 1320میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو جس مثالی رفتار سے مکمل کیا گیاہے اس پر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے-وزیراعلی شہبازشریف اور ان کی ٹیم انتہائی محنت او رعزم کے ساتھ سی پیک کے منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے-مجھے پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے- انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کے نتائج بہت اہمیت رکھتے ہیں اوران منصوبوں میں ملنے والی نمایاں کامیابیوں کا کریڈٹ وزیراعلی شہبازشریف کی لیڈر شپ کو جاتا ہے-شہبازشریف صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بے پناہ محنت سے کام کررہے ہیں اورپنجاب میں کام کرنے والے چینی انجینئر ز اور ورکرز کا بہترین انداز میں خیال رکھا جا رہاہے- انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے میں نمایاں کردار اد ا کیا ہے- وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے صوبائی کابےنہ کمےٹی برائے فلڈ کو ہداےات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون سیزن اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھے جائےں اور اس ضمن میں متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس رہےں۔ صوبائی اور وفاقی متعلقہ ادارے مربوط انداز سے کام کرےں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے بہترےن انتظامات ہونے چاہئیں اور متعلقہ محکمے اور ادارے بہترےن کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دےں۔ متعلقہ محکمے بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے ایمرجنسی پلان مرتب کریں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں ایس پی قائدآباد کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدےد مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے باعث ایس پی قائدآباد مبارک شاہ سمیت 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain