تازہ تر ین

رانا ٹنگا کے الزامات حقیقت کے منافی

نئی دہلی ( نیو ز ا یجنسیا ں ) ورلڈکپ دوہزار گیارہ کے فائنل کو فِکس کہنے پر چیمپئن بھارتی ٹیم کے کھلاڑی گوتم گھمبیر اور اشیش نہرا نے سابق سری لنکن کپتان ارجنا راناٹ±نگا کو آو¿ٹ کر دیا، پلیئرز کہتے ہیں الزامات بے بنیاد ہیں، کان نہ دھرے جائیں۔ چھ سال بعد مبینہ میچ فکسنگ کی کہانی پر بھارتی کھلاڑہوں کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ فائنل میں ستانوے رنز کی سپر اننگز کھیلنے والے بلے باز نے کہا کہ سابق سری لنکن کپتان کو فکسنگ پر ثبوت کے ساتھ بات کرنی چاہیے۔ فائنل سے محروم ایونٹ کے ہیرو اشیش نہرا نے بھی رانا ٹ±نگا کو بولڈ ہی کیا کہ ایسے بے بنیاد الزامات پر توجہ ہی نہیں دینی چاہیے، الٹا سوال اٹھا دیا کہ اگر رانا ٹ±نگا سے یہ پوچھا جائے کہ انیس سو چھیانے میں سری لنکا کیسے چیمپئن بنی تو کیسا لگے گا؟ اس حوالے سے ہربھجن سنگھ نے یہ کہہ کر ردعمل دینے سے انکار کر دیا کہ رانا ٹ±نگا کے یہ الزامات پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔ رانا ٹ±نگا نے بھارت کے خلاف فائنل میں اکثر لنکن کھلاڑیوں کے ان فِٹ ہونے اور فیلڈرز کی خراب کارکردگی کو فکسنگ سے جوڑا، ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ وہ ضرورت پڑنے پر ثبوت بھی پیش کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے نے بیان دیا تھا کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ورلڈکپ 2011ء کا فائنل فکس تھا جس میں سری لنکا کو بھارت نے نہیں ہرایا بلکہ سری لنکا خود ہارا تھا۔ورلڈکپ 2011کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو6وکٹوں سے ہرا کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain