لاہور(بی این پی )قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باسط علی نے بھی غیر ملکی میڈیا سے بات چیت میں اس جانب اشارہ کیا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ گروپنگ کا شکار ہے اور پسند و ناپسند کی سیاست فروغ پا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی سطح پر کچھ اداروں کی جانب سے خواتین کرکٹ ٹیمیں بنانے کے بعد نئی صلاحیت ملنے کے بجائے سیاست شروع ہو گئی ہے جس کا اندازہ انہیں نیوزی لینڈ کے دورے میں ہوا اور انہوں نے اسی وقت کھلاڑیوں پر واضح کردیا تھا کہ یہ گروپنگ نہیں چلے گی اور جس کو بھی ایسا کرنا ہے وہ وطن واپس جائے۔