اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن (پی اےس اے)کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور عالمی فائےو کھلاڑےوں کے درمےان کامےاب سےرےز کے بعد ملک مےں پروفےشنل سکواش اےسوسی اےشن مقابلوں کی دوبارہ بحالی کے امکا نات روشن ہوگئے۔،عالمی سےکےورٹی نمائندہ پاکستان کے دورے پر آےا تھا اور وہ سےکےورٹی صورتحال سے مطمئن ہوکر گےا ہے، پاکستان اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز قومی کھلاڑیوں کے لئے سود مند ثابت ہوگی۔ اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عالمی فائےو کھلاڑےوں کے درمےان سکواش سےرےز کے لئے عالمی سےکےورٹی نمائندہ پاکستان کے دورے پر آےا تھا وہ اےونٹ مےں پاکستان مےں عالمی مقابلوں کے حوالے سے سےکےورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے تاہم پاکستان اور عالمی فائےو کھلاڑےوں کے درمےا ن اسلام آباد مےںکامےاب سےرےز کے بعد المی سےکےورٹی نمائندہ سےکےورٹی صورتحال سے مطمئےن ہوکر گےا ہے اور وہ اس حوالے بےن الاقومی حکام کو آگا کرےں گے کہ پاکستان مےں سےکےورٹی کا کوئی مسلہ نہےں اور پاکستان کھےلوں کے لئے ساز گار ملک ہے جس کی وجہ سے ملک مےں پروفےشنل سکواش اےسوسی اےشن(پی اےس اے) مقابلوں کی دوبارہ بخالی کے امکا نات روشن ہوگئے اور توقع رکھتے ہےں پاکستان مےں پی اےس اے کے مقابلے بہت جلد بخال ہوں گے۔