تازہ تر ین

بھارتی کرکٹر محمد شامی پر گھر کے باہر حملہ

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی پر گھر کے بعد حملہ ، پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے شہر کٹجو نگر میں کرکٹر محمد شامی گھر واپسی پر اپنی گاڑی پارک کر رہے تھے کہ اس موقع پر موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوانوں نے ان پر حملہ کردیا۔حملے کے بعد ملازم انہیں بچانے کے لئے گھر سے باہر آیا تو نوجوانوں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔۔واقعے کے بعد کرکٹر نے فوری طور پر پولیس کو حملے سے متعلق آگاہ کیا جب کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تینوں حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق کرکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی شناخت جیانتا سرکار، سواروپ سرکار اور شیوا پرامانیک کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ تینوں ملزمان کرکٹر پر حملہ کرنے کے بعد قریبی سیلون میں چلے گئے تھے جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain