ممبئی(نیوزایجنسیاں) بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان کو اپنی اہلیہ کی تصویرسوشل میڈیا پرشئیرکرنا بہت مہنگا پڑگیا جس کے بعد انہیں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تصویرمیں بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ نے برقع پہنا ہواہے جب کہ ان کا چہرہ بھی دکھائی نہیں دے رہا لیکن انہوں نے ناخن پالش لگائی ہوئی ہے۔