تازہ تر ین

عمرکا نام فکسنگ میں آنے پر کامران میدان میں آگئے

لاہور(آن لائن) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ اگر ان کے چھوٹے بھائی عمر اکمل نے کوئی غلط کام کیا ہے تو انہیں چوراہے پر لٹکا دیا جائے لیکن ان کی کردار کشی سے گریز کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کا نام ممکنہ طور پر سپاٹ فکسنگ کیس میں لیے جانے کے بعد بڑے بھائی کامران اکمل بھی میدان میں آگئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے یا ان کے بھائیوں نے کسی قسم کا کوئی غلط کام کیا ہے تو انہیں سر عام لٹکا دیا جائے لیکن محض مفروضوں کی بناپر ان کا نام میڈیا میں نہ اچھالا جائے ،عمر اکمل اس وقت اپنے گھٹنے کا علاج کروانے کے لیے برطانیہ میں موجود ہے اور علاج مکمل ہوتے ہی وطن واپس آجائے گا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain