Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب
    • موٹر وے حادثہ سابق سینیٹر تاج آفریدی انتقال کر گئے
    •  بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش
    • لاہور: ایکسپائر سیرپ برآمد، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے سویٹ کریم سیل کر دیا
    • ایک لاکھ بھارتیوں نے جعلی ڈگریوں سے امریکی H-1B ویزا حاصل کیا
    • ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم
    • کین ولیمسن نے بین انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • سعودی عرب میں حضرت عمرؓ کے نام کی تحریروں والے پتھر دریافت
    • شمالی کوریا میں نبی کریم ﷺ اور قرآن کی توہین پر پابندی کا قانون منظور
    • بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے
    • ٹرمپ: ایران کے ساتھ معاہدہ منظور، نئے حملے منسوخ
    • لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ
    • معیشت پر سخت دباؤ ، پھر بھی میدان میں ڈٹا ہوا ہے ایران، کیا ہے راز؟
    • لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت تیل کے استعمال پر ٹسکنی کورٹ یارڈ سیل کر دیا
    • برطانیہ مٹی سے بجلی پیدا کرنیوالا آلہ تیار
    • امریکی ایران مذاکرات کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے
    • ہر مز میں امریکی فوج نے ایران کے دوڈرون مار گرائے
    • غربت کا وار: پاکستان، گندم، دودھ اور گوشت کا کم استعمال
    • پینٹاگون میں اچانک وارننگ الارم بج گیا، ملازمین خوفزدہ، جزوی لاک ڈاؤن نافذ
    • پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شعیب کا جشن آزادی کو یادگار بنانے کی مہم کا آغاز

    By Daily Khabrainجولائی 20, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shoaib malik
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور( این این آئی)پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی آمد میں ابھی 26روز باقی ہیںتاہم ”پاکستان زندہ باد“کا ہیش ٹیگ کئی دنوں سے سماجی روابط کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل دکھائی دے رہا ہے۔ٹوئٹرستان پر روزانہ کئی ہیش ٹیگز بنتے اور ٹرینڈ ہوتے نظر آتے ہیں جن میں سے زیادہ تر کی نوعیت سیاسی ہوتی ہے یا ان کا تعلق حالاتِ حاضرہ سے ہوتا ہے۔لیکن پاکستان کے مثبت رخ کو دنیا کے سامنے لانے اور حب الوطنی کے اظہار کے لیے شروع کیے گئے ”پاکستان زندہ باد “کے اس ہیش ٹیگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا آغاز معروف کرکٹ اسٹار شعیب ملک نے کیا ہے۔مشہور کھلاڑی نہ صرف زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ اس ٹرینڈ کو ٹوئٹر تاریخ کا سب سے طویل ٹرینڈ بنانے کے بھی خواہشمند ہیں۔شعیب ملک کی جانب سے اپنی ٹوئٹس اور بلاگ پوسٹ کے ذریعے اس پیغام کو شیئر کرنے کی دیر تھی کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد اس کا حصہ بننے کو راضی ہوگئی۔نہ صرف عام ٹوئٹر صارفین بلکہ پاکستان کے دیگر مشہور کھلاڑیوں نے بھی اپنی ٹوئٹس کے ذریعے شعیب ملک کی اس دعوت کا خیرمقدم کیا۔اس ٹرینڈ کا استعمال کرنے والوں میں سرفراز احمد، جنید خان، کامران اکمل اور اظہر علی سمیت متعدد کھلاڑی اور شوبز کی کئی شخصیات بھی شامل ہیں۔اس سلسلے میں شعیب ملک کی جانب سے پہلی ”پاکستان زندہ باد“ٹوئٹ کرنے کی دیر تھی کہ ٹوئٹر اس ہیش ٹیگ کے ساتھ پیغامات سے بھر گیا۔اس ہیش ٹیگ کے ساتھ کی گئی ٹوئٹس میں عام افراد کے ساتھ ساتھ کئی سلیبرٹیز بھی شامل تھیں۔غیرملکی کلب کے ساتھ معاہدہ کرنے والی پہلی پاکستانی فٹ بالر پلیئر حاجرہ خان نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔پاکستانی اداکار اور ٹی وی ہوسٹ فہد مصطفی نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوہ پیما کو اپنی ٹوئٹ کا موضوع بنایا۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ”اس ملک کے لوگ ہی اسے عظیم بناتے ہیں“۔احمد شہزاد نے پاکستانی ٹرک آرٹ کی تعریف کی جبکہ وقار یونس نے پاکستان کی سلامتی کے لیے جان قربان کرنے والے جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کیا۔واضح رہے کہ اس ٹرینڈ کے آغاز کو ابھی صرف تین دن ہوئے ہیں لیکن لوگوں کا اس حوالے سے جوش و خروش دیدنی ہے۔شعیب ملک نے بھی لوگوں کے جوش و خروش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سلسلے کو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔واضح رہے کہ اس وقت تک ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے طویل ٹرینڈ 39 دن تک جاری رہا ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    کین ولیمسن نے بین انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    فٹبال ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 1-2 سے دھول چٹادی

    گوگل ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے رنگ میں ڈھل گیا، ڈوڈل تبدیل

    تازہ ترین

     بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش

    ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم

    بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے

    لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ

    معیشت پر سخت دباؤ ، پھر بھی میدان میں ڈٹا ہوا ہے ایران، کیا ہے راز؟

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.