ممبئی(آئی این پی)سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ نے ٹیم کے ساتھ سری لنکا جانے سے انکار کردیا۔بھارت کی انڈر 19اور اے ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ نے قومی ٹیم کے ساتھ سری لنکا جانے کی بجائے اے ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ جانے کو ترجیل دی ہے جہاں وہ جنوبی افریقہ اے کیخلاف 2چار روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔بی سی سی کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ڈریوڈ نے قومی ٹیم کے ساتھ سری لنکا جانے پر اے ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ جانے کو ترجیح دی ہے کیوں کہ وہ زیادہ مشکل ٹور ہے اور بی سی سی آئی بھی اس طرح کے مشکل دورے کے لیے ہی ان کی خدمات چاہتا ہے ،ڈریوڈ نے خود اے ٹیم اور انڈر 19کھلاڑیوں کےساتھ زیادہ وقت گزارنے کی درخواست کی ہے۔ تاکہ وہ انہیں اپنا تجربہ منتقل کرسکیں اور جب بھی قومی ٹیم فارغ ہوگی تو ڈریوڈ ان کے ٹریننگ کیمپس میں شرکت کرکے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے ۔