تازہ تر ین

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا اہم فیصلہ آج سُنایا جائےگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ ملکی تاریخ کے اہم ترین پاناما کیس کاحتمی فیصلہ آج سنائے گی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلے کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس شیخ عظمت سعیداور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل5 رکنی لارجر بینچ صبح ساڑھے 11 بجے کورٹ روم نمبر ایک میں وزیراعظم کی اہلیت یا نااہلی کے متعلق فیصلہ سنائے گا۔ اس حوالے سے درخواست گزاروں عمران خان، سراج الحق، شیخ رشید اور مدعا علیہان وزیراعظم، انکے بچوں، اسحاق ڈار اور کیپٹن(ر) صفدر کے وکلا کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، اسکے علاوہ سیکرٹری داخلہ، سیکریٹری قانون و انصاف اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔قبل ازیں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل3 رکنی عملدرآمد بینچ کے روبرو جے آئی ٹی نے 10جولائی کو اپنی رپورٹ پیش کی تھی عدالت نے 5سماعتوں کے دوران رپورٹ پرفریقین کے اعتراضات سنے اور21 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا، اب حتمی فیصلے کیلیے چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain