تازہ تر ین

نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیا ہے جب کہ کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پٹیشن کے اندراج سے فیصلے تک مختلف مراحل میں شدید تحفظات کے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ پورے عدالتی عمل کے دوران ایسی مثالیں قائم ہوئیں جن کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی جب کہ منصفانہ ٹرائل کے آئینی اور قانونی تقاضے بری طرح پامال کئے گئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، عدالتی فیصلے کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں تاہم تمام آئینی و قانونی آپشن استعمال کئے جایئں گے اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے پاناما کیس کے فیصلے میں وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain