اٹلانٹا (یوا ین پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے تھائی جوڑی دار سونچاٹ راتیوتانا اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے انکو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے جان ملمین اور تھائی لینڈ کے ریتاوتنے نے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اٹلانٹا میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں اعصام الحق قریشی اور انکے تھائی لینڈ کے جوڑی دار سونچاٹ راتیوتانا کا مقابلہ آسٹریلیا کے جان ملمین اور تھائی لینڈ کے ریتاوتنے سے تھا جس میں آسٹریلیا کے جان ملمین اور تھائی لینڈ کے ریتاوتنے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعصام الحق قریشی اور انکے جوڑی دار سونچاٹ راتیوتانا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرالیا۔