تازہ تر ین

کلثوم نواز کو آئندہ وزیراعظم بنانے پر غور

اسلام آباد، مری (خبرنگار خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) مری میں مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر افراد شریک تھے۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ تشکیل دینے پر تفصیلی مشاورت کی گئی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مستعفیٰ ہونے اور مرکز میں شامل ہونے سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی گئی،کلثوم نواز کو وزیراعظم بنانے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں 3 سے 4 نئے وزیر شامل کیے جائیں گے جب کہ ایک مستقل وزیرخارجہ بھی تعینات کیا جائے گا اور خواجہ آصف سے وزیردفاع کی ذمہ داریاں واپس لے کر کسی اور کو سونپی جائیں گی۔ دوسری جانب لیگی قیادت کے شہباز شریف کے پنجاب چھوڑنے پر خدشات ہیں اور شہباز شریف خود بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ نہیں چھوڑنا چاہتے ۔ جبکہ نواز شریف کی خالی نشست پرسابق خاتون اول کلثوم نواز کواین اے 120 سے الیکشنجتوانےکے بعد وزیراعظم بنایا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی کابینہ کے ارکان ہی شاہد خاقان کی کابینہ میں شامل ہوں گے۔ اور وزیراعظم کے پاس وفاقی وزیر پٹرولیم کا چارج بھی ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) کے ڈونگہ گلی میں جمعرات کے روز مشاورتی اجلاس میں کابینہ کی تشکیل کے معاملات طے پا گئے ہیں۔ نئی کابینہ کے ارکان آج صبح حلف اٹھائے گی ذرائع مطابق مری میں مسلم لیگ (ن )کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور دیگر افراد شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ تشکیل اور وزیراعلی پنجاب کو مرکز میں شامل کرنے سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملات طے پا گئے ہیں جس کے مطابق چوہدری نثار کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے لیکن کابینہ کے دیگر ارکان تقریبا وہی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں 3 سے 4 نئے وزیر شامل کیے جائیں گے جب کہ ایک مستقل وزیرخارجہ بھی تعینات کیا جائے گا، وزیردفاع کی ذمہ داریاں خواجہ آصف سے لے کر کسی اور کے سپرد کی جا سکتی ہیں اور انہیں وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں۔ نئی کابینہ کے ارکان آج صبح حلف اٹھائیں گے ایوان صدر میں ہو نے والی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین وزراءسے حلف لیں گے جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پہلا اجلاس بھی کل ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کابینہ میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ دوسری طرف شہباز شریف کو وزیر اعلی برقرار رکھنے یا مرکز میں لانے سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا اور اس حوالے سے مشاورت ابھی جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تاحال نون لیگ نے این اے 120 کے ٹکٹ کا فیصلہ بھی نہیں کیا اس کا فیصلہ ایک دو دن میں کیا جائے گا۔ڈونگاگلی سے ن لیگ کے مشاورتی اجلاس سے واپسی پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اچانک جے یو آئی (ف )کے امیر مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ۔ اس دوران انہوںنے مولانافضل الرحمان کو کابینہ کی حلف برداری کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔ ملاقات میں شاہد خاقان عباسی نے مولانافضل الرحمان کامشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ وفاقی کابینہ میں نئے وزراءشامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، خواجہ آصف کو وزیرخارجہ بنایا جائے گا ،فاٹا کو بھی وفاقی کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی اور فاٹا سے غالب خان اور جی جی جمال میں سے ایک رکن قومی اسمبلی کو وزیر بنایا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں نئے وزراءکو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو نئے وزیر شامل کئے جائیں گے ان میں عبدالرحمان کانجو، جنید انور ، ارشد لغاری ، غالب خان اور جی جی جمال کے نام زیر غور ہیں تاہم غالب خان یا جی جی جمال میں سے ایک کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کو وزیر خارجہ بنایا جائے گا۔ احسن اقبال وزیر داخلہ، خرم دستگیر وزیر دفاع، اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ دی جائے گی۔ نئی کابینہ میں سنیٹر مشاہداللہ بھی واپس آئیں گے۔ اس کے علاوہ دانیال عزیز، طلال چودھری، پرویز ملک، محسن رانجھا کابینہ میں شامل ہونگے۔ سائرہ تارڑ وزیر صحت، انوشے رحمان، وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، جنید انوار وزیر مملکت مواصلات ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain