تازہ تر ین

شریف خاندان نے گلاءلئی کو اپنے گندے مقاصد کیلئے استعمال کیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کی باتیں میرے لئے حیران کن تھیں۔ شام کو وفد کے ساتھ میرے پاس آئیں این اے ون سے ٹکٹ چاہتی تھیں۔ تقریر کرنا چاہتی تھیں۔ شریف برادران نے اسے اپنے گندے مقاصد کیلئے استعمال کیا جس پر افسوس ہے عائشہ باصلاحیت ہے۔ ابتدا میں اس نے بڑی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس پر اس کی حوصلہ افزائی بھی کرتا رہا اس معاملہ میں یسیر استعمال کیا گیا ن لیگ امیر مقام اور کچھ اور لوگ جن میں میڈیا گاڈ فادر بھی ہے اس کے پیچھے ہیں۔ عمران خان نے کہاہے کہ عائشہ گلالئی عورت ذات ہے ،اس پربات نہیں کروں گا،اگرغلط کیاتوذلیل ہوں گا،لگتاہے پیسہ چلاہے ،عائشہ کے پیچھے میڈیاگارڈفادرہے اس کاعلم ہے ،ایک دن ملاقات اورٹکٹ کی بات کرنے والی کواچانک کیاہوگیا،فلیٹ پرنااہلی کی ناکام کوشش کرنے والے جوحربہ استعمال کریں تیارہوں ،مافیاکے خلاف جہادجاری رکھوں گا،مافیا،چوروں اورڈاکوو¿ں کاتحفظ کرنے والے نظام کوبچانے کی کوشش میں ہے ،طاقتورکے احتساب کاجن بوتل سے نکل چکااب واپس بوتل میں نہیں جائے گا۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ جب عائشہ گلالئی نے باتیں کیں تومیں حیران تھا،عائشہ نے شروع میں اچھی پرفارمنس دی اسے حوصلہ دیتاتھاایک دم سے چام کوکیاہواشک ہے کہ ان کون لیگ نے استعمال کیااورافسوس ہے کہ وہ استعمال ہوئیں۔انہوںنے کہاکہ سیاستدانوں کوخریدناشریف خاندان کی روایت ہے ،چھانگامانگاکی سیاست ان کی تاریخ ہے لگتاہے کہ پیسہ چلاہے ،میں سمجھتاتھاکہ عائشہ میں صبرہے ۔انہوںنے کہاکہ عائشہ گلالئی نے ملاقات میں انہیں کہاکہ آپ کی کارکردگی اچھی نہیں ہے ،تعجب ہواکہ وہ اس لیول پرکیسے چلی گئیں ،عائشہ نے وفدکے ساتھ ملاقات میں این اے ون کے ٹکٹ کی بات کی ۔انہوںنے کہاکہ اتنانیچے گرنان لیگ کاکام ہے ،عائشہ گلالئی کل تک ٹھیک تھیں تواچانک کیاہوا،ن لیگ نے سیتاوائٹ کے ساتھ بھی ایساہی کیاتھا۔انہوںنے کہاکہ عائشہ گلالئی جوبھی ہے ایک خاتون ہے اسے پھنسایاگیا،مجھ پرالزام سے کوئی فرق نہیں پڑتا،اس پربات نہیں کروں گا،ایک عورت پربات کرنابرالگتاہے ،اگرمیں نے غلط کام کیاتوذلیل ہوں گااوراگرعائشہ نے غلطی کی ہے توخودسامنے آجائے گی ۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ نے فلیٹ پرمیری نااہلی کی کوشش کی جس پرناکامی کے بعدوہ ایسے حربے استعمال کررہے ہیں،ن لیگ جوبھی کرے میں انہیں شکست دوں گا،میں ان کے ہرحملے کے لئے تیارہوں ۔انہوںنے کہاکہ میرے ساتھ شوکت خانم ،انگلینڈکے دفتراورسیاست میں سینکڑوں عورتوں نے کام کیا،کسی نے ایسی بات نہیں کی ،عائشہ گلالئی کے پیچھے گارڈفادرہے ،مجھے اس کاعلم ہے ،ن لیگ کوسی پیک کے ٹھیکوں ،ایل این جی اوردیگرمنصوبوں پرکی گئی منی لانڈرنگ اورکرپشن پکڑے جانے کاخطرہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف میں عورتوں کی عزت ہے ،عورتیں مجھے جانتی ہیں اگرپارٹی میں بھی کوئی عورت کی تذلیل کریگاتوخودکارروائی کروں گا،میری پوری زندگی میں 10سال شادی میں باقی اکیلے گزارے کبھی مغرب کی کسی عورت نے بھی بات نہیں کی ۔انہوںنے کہاکہ سٹیٹس کوکی طاقتوں کوڈرہے کہ پہلی بارطاقتور کااحتساب ہواہے اب ان کی باری ہوگی ہم نے مافیاکے خلاف جہادکیاہے اورکرتے رہیں گے ،مافیاکے لوگ ہرقسم کاگنداچھالیں گے ،یہ پیسہ چلائیں گے جس طرح میڈیاہاو¿س میں پیسہ چلاہے ،یہ چوروں اورڈاکوو¿ں کاتحفط کرنے والے نظام کوبچانے کی کوشش کریں گے لیکن اب عوام جاگ چکے ہیں ،اب احتساب کاعمل آگے چلے گارکے گانہیں ،جن بوتل سے باہرنکل چکااب واپس بوتل میں بندنہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ انتخابات سے قبل اپنے مطالبات پیش کریں گے ،اب دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ،نیوترل ایمپائرعوام کے ذریعے لائیں گے ،دھاندلی کیس میں جوہدایات دی گئیں ان پرالیکشن کمیشن نے عمل نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل پارلیمنٹ میں کوشش کی اب فیصلے پرعمل نہ ہواتوعوام کوسڑکوں پرنکالیں گے ،آج قوم ان کے جھوٹ اورجعل سازی کوجان چکی ہے ،یہ بادشاہت نہیں جمہوریت ہے ،جمہوریت میں قانون پرعمل ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں قیادت کااحتساب ہوتاہے ،اسٹیٹس کوکی قوتیں احتساب کاعمل نہیں چاہتیں اورچاہتی ہیں کہ میں بھی ان کی طرح منی لانڈرنگ کروں اوراپنے بچوں کوآگے لاو¿ں ۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں لیڈرمیرٹ پرآتاہے اورجواورجوابدہ ہوتاہے ۔یہاں خاندانی بادشاہت ہے جمہوریت نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں یہ انکشاف کررہاہوں کہ کرپشن اورنوازشریف کوبچاتے ن لیگ تباہ ہوجائے گی یہ عوام کو30سال بے وقوف بناتے رہے اورسمجھتے ہیں کہ اب بھی بے وقوف بنائیںگے ۔انہوںنے کہاکہ عوام خوش ہیں انہیں ڈرہے کہ عوام ان کے خلاف ووٹ دیں گے یہ آپس میں لڑیں گے ،جولوگ سمجھتے تھے کہ غلط ہورہاہے وہ ان سے علیحدہ ہوجائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ شریفوں نے ہمیشہ ایمپائرساتھ ملاکرمیچ کھیلاجب ایمپائران کے ساتھ نہیں ہوتاتوسازش ہوجاتی ہے ،عدلیہ اورجے آئی ٹی ان کے ساتھ نہیں ملی دبئی نے ساتھ نہیں دیاتویہ ان کے خلاف سازش ہوگئی ،جوبھی ان کی چوری کونہیں چھپاتاوہ براہے ۔انہوںنے کہاکہ جنہوں نے مجھے دس ارب کی پیشکش کی انہوںنے دوسروں کومنانے کیلئے کیانہیں کیاہوگا،میں عدلیہ کے ججزاورجے آئی ٹی کوسلام پیش کرتاہوں ۔انہوںنے کہاکہ شریف برادران آئین میں ترمیم کرکے اخلاقیات کوتباہ کرنے کے بجائے کرپشن کی اجازت کاقانون بنادیں دنیاکے کئی حکمران جھوٹ بولنے پراقتدارسے گئے ،ان پراربوں کی کرپشن اورکرپشن بچانے کیلئے جھوٹ بولنے کے الزامات ہیں ۔اگرمیں صادق اورامین نہیں تولوگ مجھے پیسے کیوں دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ چھوٹاساطبقہ اس ملک کاخون چوس رہاہے ملک میں 70لوگوں کے اقامے ہیں ،ہی لوگ اس ملک سے پیسہ چوری کرکے باہرلے جارہے ہیں ،ہم چپ کرکے تماشاہ نہیں دیکھے گے ،48گھنٹے میں عوام ہمارے جلسے کیلئے نکلی ہے ۔انہوںنے کہاکہ چھانگامانگاسیاست کرکے اس ملک کی سیاست تباہ کی ،امیرمقام لوگوں کوخریدنے کی کوشش کررہے ہیں ،یہ پیسہ لگاکرخیبرپختونخواہ کی حکومت گرانا چاہتے ہیں، یہ خریدلیں چاہتا ہوں قوم کو پتہ چلے کون اپنے ضمیر بیچنے والا ہے، لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ کس نے اپنے ضمیرکی کتنی قیمت لگائی، جانے والے کچھ نہ کچھ کہیں گے لیکن قوم کو پتہ چل جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ نازبلوچ چھوڑکرگئیں مگرانہوںنے سچ بولاجس پرانہیں داددیتاہوں ،پارٹی کے انتخابات پانامہ کی وجہ سے نہیں کراسکے ،نازبلوچ کی بات درست ہے کہ عورتوں کو آگے آنے کا موقع نہیں ملا، جب پارٹی کے اندر انتخابات کرائیں گے تو عورتیں عام سیٹوں پر انتخابات اور مخصوص نشستوں پر آگے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ لیڈر کا ہوتا ہے، انصاف کا مطلب میرٹ ہے، کمال فرشتوں کو آگے لانا نہیں ہے، کمال یہ ہے کہ اپنا نظام لائیں جس کو بھی آگے لائیں وہ غلط کرے تو خود بھی پکڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی تباہی آنے کی وجہ بادشاہت کیلئے لڑائی ہے۔ ایک سوال پر کہا کہ نیب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، ن لیگ کی حکمت عملی دیکھنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا، عوام احتساب چاہتی ہے کہ اگر پانامہ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو عوام نکلے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain