تازہ تر ین

وفاقی کا بینہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایوان صدر میں حلف برداری تقریب‘ صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی وزراءسے حلف لیا وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سمیت اعلیٰ فوجی افسرا ن ودیگر اہم شخصیات کی تقریب میں شرکت۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی قیادت کے دو روزہ اجلاس میں اہم فیصلوں کے بعد47وزرا اور وزرائے مملکت پر مبنی نئی وفاقی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں 28 وفاقی اور 19 وزراءمملکت ہوں گے۔ صدر ممنون حسین نے نئی کابینہ سے حلف لے لیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس بھی آج ہوگا۔ ذرائع نے بتایا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کی رات نامزد وزرا ءکو ٹیلی فون کیے اور انہیں ان کے قلمدانوں کے بارے میں بتایا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مری میں مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور دیگر افراد شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کی تشکیل اور وزیراعلیٰ پنجاب کو مرکز میں شامل کرنے سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملات طے پا گئے جس کے مطابق چوہدری نثار کابینہ میں شامل نہیں لیکن کابینہ کے دیگر ارکان تقریبا ًوہی ہیں، تاہم تین سے چار نئے وزرا سمیت متعدد وزیر مملکت شامل کئےگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے وزیر خزانہ اسحق ڈار ، پرویز ملک وزیر تجارت، طارق فضل چوہدری وزیر کیڈ، احسن اقبال وزیر داخلہ ،خواجہ آصف وزیر خارجہ اور خرم دستگیر وزیر دفاع ہونگے۔ دانیال عزیز،عبدالرحمان کانجو، خسرو بختیار اورجنید انورچوہدری کو وزیرمملکت مقرر کیاگیاہے۔ طلال چوہدری وزیرمملکت داخلہ اور مریم اورنگزیب وزیر اطلاعات ہوں گی۔ شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم بننے کے بعد وزارت پٹرولیم بھی کسی اور کے حصے میں آئے گی۔ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے کابینہ میں پانچ ارکان کو شامل کیا گیاہے۔ ڈاکٹر درشن وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ، فاٹا سے اکرام خان وزیر مملکت برائے سیفران ہونگے، پٹرولیم اور پاور کو ملا کر انرجی منسٹری بنا دی گئی ہے اورعابد شیر علی انرجی کے وزیر مملکت ہوں گے۔ سائرہ افضل تارڑ وفاقی وزیر صحت، بلیغ الرحمان وفاقی وزیر تعلیم،عثمان ابراہیم وزیر مملکت قانون اور مشاہداللہ وزیر مملکت کلائمنٹ چنیج ہوں گے۔ انوشہ رحمن آئی ٹی، منصوبہ بندی کی وزارت شاہد خاقان کے پاس ہوگی۔چوہدری جعفر اقبال بھی کابینہ میں شامل ہیں ۔ پانچ مشیروں اور معاونین خصوصی کا بھی تقرر ہوا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain