تازہ تر ین

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری ، شناختی کارڈ بنوانا کتنا آسان ، جان کر سب حیران

لاہور (خصوصی رپورٹ) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہر کی آبادی کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں مزید چار میگاسنٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میگا سنٹرز کے قیام کے بعد نادرا فرنچائز اور دفاتر بند کردیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایجرٹن روڈ پر نادرا میگا سنٹر پر 24 گھنٹے کامیاب ون ونڈو آپریشن شروع ہونے کے بعد انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر میں مزید چار میگا سنٹر بنائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ڈی جی نادرا کرنل (ر) انیس نے لاہور نادرا انتظامیہ کو ذمہ داری سونپ دی ہے کہ شہر میں ایسی چار سائٹس تلاش کی جائیں جس سے شہر بھر کو سہولیات میسر آئیں جس کے بعد ناداران جگہوں کو خرید کر اپنے سنٹر قائم کرے گی۔ نادرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ‘ شاہدرہ‘ فیروزپور روڈ اور بیدیاں روڈ پر نادرا میگاسنٹرز بنائے جائیں گے تاہم ابھی لاہور میں نادرا انتظامیہ نے مختلف سائٹس تلاش کرنا شروع کردی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain