تازہ تر ین

امیر مقام کا عائشہ گلالئی بارے بڑا اعتراف, ن لیگ میں کھلبلی

اسلام آباد (آن لائن ) مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کریں، لوگوں کو بدکرداری کا سرٹیفکیٹ دینے والے آج اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھ لیں، عمران خان نے نوازشریف، مولانا فضل الرحمان، آفتاب شیرپاﺅ، آصف زرداری سمیت کسی کی عزت کو بھی نہیں بخشا، اس نے ملکی سیاست سے ادب ، آداب کو ختم کر کے رکھ دیا ہے ۔ عمران خان سیاست میں گندے انڈے کی طرح ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز کے رہنما نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ میرے خلاف شوشل میڈیا پر محاذ گرم کیا ہو ا ہے۔ میں نے مستفیٰ رکن اسمبلی پی ٹی آئی عائشہ گلالئی کو کبھی نہیں کہا اور نہ ہی پیسے دیئے کہ وہ عمران خان کے خلاف باتیں کرےںاور پی ٹی آئی کو بدنام کرے۔ اس میں کوئی سچائی اور حقیقت موجود نہیں۔ یہ لوگ قو م کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ میر ی عائشہ سے صرف ایک منٹ بات ہوئی تھی جس میں اسے کہا تھا کہ آپ نے سچ بولا اور قو م کے سامنے عمران خان کا اصل چہر ہ پیش کیا ہے۔ آپ نے بڑی بہادری اور جرات کا کام کیا ہے اور اس کے بعد میر ی عائشہ سے کو ئی با ت نہیں ہو ئی اور لائن کٹ گئی تھی۔ اس فون کال کا پورا ریکارڈ میر ے پاس موجود ہے ۔ امیر مقام نے کہا کہ وہ عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ وکیل کے ذریعہ کر رہے ہیں اور اس کو کورٹ میں بلاﺅں گا۔ امیر مقام نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوام کے سامنے سچ بولے اور دیکھائے۔ میڈیا لوگوں کی اصلیت اور کرپش بھی دیکھے تاکہ پاکستانی قوم انکا اصلیت جان سکیں۔ انکا مز ید کہنا تھا کہ احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے کے پی کے میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے۔ ان کا اپنا ڈی جی احتساب چلا گیا۔ ایک اچھی شہرت رکھنے والے پیڈو کے چئیرمین شیکیل درانی نے کہا کہ صوبے میں روزانہ ۵ کروڑ کی کرپشن ہوتی ہے ۔ امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے میں پرویز خٹک کو ”شیمپو“ دیا ہوا ہے وہ جب چاہیں کسی کو بھی حکومت سے نکل دیں اور پھر اسے نہلاکر واپس لے آتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عمران کے جلسوں میں پانچ ہزار سے زیادہ لوگ تو شریک ہوتے نہیں ۔ لیکن وہ ہر سیاسی لیڈر کی باریاں لگاتے پھرتے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں کہ زاردری آپ کے پیچھے آرہا ہوں تو کبھی کسی اور کو۔ عمران خان کوکس نے یہ اختیا ردیا ہے کے وہ لوگوں کی باریاں لگائے۔ امیر مقام نے کہا کہ وہ عمران کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain