تازہ تر ین

ریحام خان کی کتاب الیکشن سے قبل منظر عام پر آنیکا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چودھری نثار علی خان کو وفاقی کابینہ میں اہم ”پورٹ فولیو“ دیا جا رہا ہے۔ ریحام خان کی کتاب الیکشن 2018ءسے قبل آئے گی اور سیاست میں ہلچل مچا دے گی۔ تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ چودھری نثار علی خان کو اہم ”پورٹ فولیو“ دیا جا رہا ہے۔ ممکن نہیں کہ وہ وزارت میں حصہ نہ لیں۔ گزشتہ روز ن لیگ کے اجلاس میں کچھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔ ن لیگ شہباز شریف کو وفاق میں لانے سے پریشان نہیں بلکہ پنجاب کی قیادت کے بارے فکر مند ہے۔ ایم کیو ایم کا وزیراعظم کو ووٹ دینا اہم نہیں۔ اہم یہ ہے کہ وہ حکومت کو جوائن کرتے ہیں یا نہیں۔ ایسا دکھائی نہیں دیتا کہ ایم کیو ایم وزارت لے کر حکومت جوائن کرے گی۔ عمران خان نے جس دن نعرہ لگایا ”زرداری اب تیری باری“ اس کے اگلے دن عائشہ گلالئی کا واقعہ پیش آیا۔ یہ خاتون اس سے قبل پی پی پی کے اہم لوگوں کے رابطے میں تھی۔ وہ خود بھی کہہ چکی ہے کہ وہ ن لیگ میں نہیں جا رہی اور نہ ہی امیر مقام نے ان کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ ریحام خان کی کتاب الیکشن 2018ءسے پہلے آئے گی اور سیاسی دنیا میں ہلچل مچائے گی۔ پرویز مشرف نے کہا آئین توڑ دینا چاہیے۔ یہ ان کے دماغ کا خلل لگتا ہے۔ پہلے تو انہیں بیرون ملک اپنے فلیٹس کی منی ٹریل دینی چاہیے۔ یہاں تو ان کی جائیدادیں ضبط ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ ان کے جانے کے بعد سے اب تک کس بھی آرمی چیف کی دلچسپی سول حکومت میں نہیں اور بار بار وہ جمہوریت کی حمایت میں بیان دے چکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain