تازہ تر ین

دانیال عزیز کی ناراضی بارے خبر،حقائق واضح کر دئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نئی وفاقی کابینہ میں وزیر کے بجائے وزیر مملکت بنائے جانے پر پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے دانیال عزیز کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر مملکت کی حیثیت سے شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وہ وفاقی وزیر نہ بنانے پر ناراض ہوگئے ہیں ، جس کی وجہ سے انہوں نے ناصرف اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا بلکہ تقریب میں بھی شرکت نہیں کی، جس کی وجہ سے ان کے لیے مختص نشست خالی رہی۔
دوسری جانب دانیال عزیز نے ناراضگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پارٹی میں نواز شریف کا ساتھی ہوں اور دل سے ان کے لئے کام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا، اور قیادت جیسے کہے گی ویسا کروں گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain