تازہ تر ین

نئے وزیراعظم کیلئے پہلا امتحان, کیا پاس کر پائیں گے ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ عائشہ گلالئی کو پیسے دیکر میرے خلاف استعمال کررہی ہے، عمران خان کا کہناتھا کہ عائشہ گلالئی کو غیر مناسب میسج بھیجنے کاالزام مسترد کرتا ہوں، میرا مطالبہ ہے کہ گلالئی اور انکے والد کے موبائل فونز کافرانزک آڈٹ کرایاجائے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی سیاسی زندگی کی آخری سانس لے رہے ہیں ، اسی لئے گلالئی کو پیسے دیکر میرے خلاف استعمال کای جارہاہے، لیکن میرا میاں صاحب کو مشورہ ہے کہ وہ اپنا پیسہ بچانے کیلئے آصف زرداری سے رابطہ کریں، عمران خان عائشہ احد کی جانب سے حمزہ شہباز شریف پر لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا حمزہ شہباز کیخلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی یا نئے وزیراعظم شریفوں کے درباری ہیں، عمران خان کا کہناتھا کہ نئے وزیراعظم کا پہلا امتحان ہے کہ کیا وہ عائشہ احد کے الزامات کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بناتے ہیں یا پھر وہ ہمیشہ کی طرح شریفوں کے درباری رہیں گے اور عائشہ احد کی جانب سے حمزہ شہباز پر لگائے جانے والے الزامات اور پنجاب پولیس کے تشدد کو نظرانداز کرینگے، واضح رہے کہ عائشہ احد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے پاس بھی شریف فیملی کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات ہیں، وہ حمزہ شہباز شریف کیخلاف الیکشن کمیشن میں جائیں گی اوروہاں پر ثبوت پیش کریں گی، عمران خان کا کہناتھا کہ خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں کو عائشہ احد کو انصاف دلانے میں انکا ساتھ دینا چاہئے، عمران خان نے کہا کہ غیر مناسب میسج بھیجنے کا الزام مسترد کرتا ہوں، انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کے ماتحت ماہرین سے تحقیقات کامطالبہ کردیا، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلالئی اور انکے والد کے موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ کرایاجائے، نون لیگ پیسے دیکر گلالئی کو میرے خلاف استعمال کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی سیاسی زندگی کے آخری سانس لے رہے ہیں، مسلم لیگ ن کا کوئی نظریہ نہیں، چودھری نثٓر جیسے لوگ سائیڈ پر ہوگئے، مفاد پرست لوگ نوازشریف کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی تحقیقات کو خوش آمدید کہتا ہوں، انہوں نے نوازشریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیسہ بچانے کیلئے زرداری سے رابطہ کریں، انہوں نے کہا کہ تیاری کررہے ہیں نیب میں انکے خلاف ریفرنسز لیکر جائیں گے، مافیا پاور میں آکر پیسہ بناتا ہے ، یہ ہمیشہ کی طرح این اے 120میں بھی دھاندلی کریں گے لیکن اس بار ہم پوری تیاری کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کیلئے انہوں نے حدیبیہ اورچودھری شوگر ملز بنائی، پانامہ کیس سے عوام کو سمجھ آگئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain