تازہ تر ین

موٹروے کے ذریعے لاہور آنے کا فیصلہ ملتوی, نیا پلان سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس میں عدالت عالیہ کی طرف سے نااہل قراردیئے جانے کے بعد نوازشریف کی اپنے حلقے کے عوام کے پاس آنے کے لیے مختلف تجاویز زیرغور ہیں،اتوار کو نواز شریف جی ٹی روڈ سے لاہورآنا چاہتے تھے لیکن قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں براستہ موٹروے لاہور جانے کی تجویز دی لیکن اب ذرائع نے بتایاکہ انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کی اتوار کو لاہور آمد کا فیصلہ تبدیل ہوگیا اور اب وہ بدھ کو براستہ جی ٹی روڈ ہی لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب ہاﺅس میں نوازشریف کے لاہور جانے سے متعلق مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا اوراس دوران سابق وزیراعظم کے استقبال کیلئے ہونیوالی تیاریوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اتوار کو نوازشریف کے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کی مخالفت کی اور بتایاکہ سیکیورٹی خدشات بدستور موجود ہیں۔ بعدازاں سیکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیاگیا کہ نوازشریف اب اتوار کو لاہور نہیں جائیں گے بلکہ دو دن کے وقفے کے بعد بدھ کو براستہ جی ٹی روڈ ہی لاہور پہنچیں گے ، مختلف مقامات پر وزیراعظم کے استقبال کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے اور بڑے پوائنٹس پر نواز شریف مختصرا ًاپنے خطاب میں کارکنان کا شکریہ اداکریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ نوازشریف براستہ موٹروے لاہور جانے کے خواہشمند نہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ جب بھی لاہور جاہیں، جی ٹی روڈ کے ذریعے ہی جائیں جس کے بعد لاہور جانے کا پروگرام بدل کر اتوار کی بجائے بدھ کردیاگیا۔ اسلام آباد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورتحال اور کل لاہور روانگی سے متعلق انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ لاہور روانگی کے لیے نواز شریف کی گاڑی چوہدری نثار چلائیں گے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پنجاب ہاوس میں لیگی رہنماﺅں کی نواز شریف سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران چوہدری نثار نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور لاہورر وانگی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد سے لاہور جانے والی ریلی میں نواز شریف کی گاڑی چوہدری نثار چلائیں گے۔ ملاقات میں چوہدری نثار نے نواز شریف سے کہا کہ آپ کی لاہور روانگی سے متعلق بھر پورتیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے تمام انتظامات بھی مکمل ہیں۔انہوں نے سابق وزیر اعظم کو بتا یا کہ لوگ ان کا والہانہ استقبال کریں گے۔اس موقع پر نواز شریف نے لاہور روانگی سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain