تازہ تر ین

عوام کیلئے بڑی خوشخبری, پٹرول کی نئی قیمتوں بارے اہم اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار aنے کابینہ کی تشکیل نو کے بعد چارج سنبھالتے ہی پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی کر دی ہے ، پٹرول کی قیمتوں میں1روپے 80پیسے جبکہ ڈیزل 2روپے50پیسے کی کمی جبکہ مٹی کے تیل اور کیروسین کی قیمتوں کو برقرار کھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اکتیس جولائی کوملک میں قانونی خلا تھا ، وزیر اعظم اور کابینہ موجود نہیں تھی جس کے باعث انتظامیہ نے ایکشن لئے اور جو کیا ہے وہ اس حوالے سے خزانے کے لئے بہتر تھا ۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری پٹرولیم اور مطلوبہ ادارے کی جانب سے پیٹرولیم کی قیمتوں اضافے کی سمری بھجوائی گئی تھی جسے انہوں نے رد کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی ہیں جس کے باعث پیٹرول فی لیٹر69.50پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد 77اعشارہ 40روپے فی لیٹر دستیاب ہو گا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12کے بعد ہو گا ۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 6اگست سے 31اگست تک مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ، کیروسین آئل کی قیمتیں بر قرار رکھی گئی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain