تازہ تر ین

عائشہ گلالئی ڈٹ گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی نے عمران خان کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ وہ اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگ لیں ،تو میں بھی ان کی معافی قبول کر لوں گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے عمران خا ن اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگ لیں کیونکہ اگر معاملہ پارلیمانی کمیٹی تک چلا گیا تو ایسا نہ ہو کہ آپ کو شرمندہ ہونا پڑے کیونکہ اگر پارلیمانی کمیٹی نے مجھے طلب کیا تو میں سارے ثبوت ان کے سامنے رکھ دوں گی۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان معافی مانگ لیتے ہیں تو میں بھی ان کی معافی کو قبول کر لوں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain