تازہ تر ین

گھر گرانے ، تیزاب پھینکنے ، قتل کی دھمکیوں کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ میری پریس کانفرنس کے پیچھے نون لیگ نہیں۔ عمران خان اپنا موبائل کمیٹی کے سامنے رکھیں، امیر مقام کو بھی بلا لیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا گھر گھرانہ، چہرے پر تیزاب پھینکنے اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت میرے خاندان کو بھی ہراساں کر رہی ہے کے پی احتساب کمیشن میرے پیچھے پڑا ہوا ہے۔ ماریہ کے ڈریس کو نشانہ بنا رہے ہیں وہ امن کی سفیر ہے وہ پاکستان کیلئے کھیلتی ہیں اپنے لیے نہیں۔ پی ٹی آئی کی وجہ سے میری زندگی کو خطرہ ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگ مافیا بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگ رہا ہے کہ عائشہ احد کی پریس کانفرنس بلائنڈ تھی۔ میں اکیلی تھی جبکہ اس کے ساتھ پی ٹی آئی رہنما بیٹھے ہوئے تھے۔ عائشہ احد کے خلاف نہیں اگر وہ سچی ہے تو اسے بھی انصاف ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم سے معافی مانگ لیں تو میں معاف کرنے کیلئے تیار ہوں لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ میرے پاس شواہد نہیں ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی میں ثبوت پیش کرونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کے بیانات سے بہت دکھ ہوا۔ ان لوگوں کو ہرجانے کا نوٹس بھجوانے والی ہوں۔ مجھ پر کبھی 5 اور کبھی 50 کروڑ روپے لینے کا الزام لگاتے ہیں۔ میرے پاس ایسے ثبوت ہیں کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری اس لیول کا آدمی نہیں کہ میں اس پر بات کروں۔ میرا اور والد کا موبائل حاضر ہے۔ عمران خان اپنا موبائل بھی دیں سچ سامنے آ جائے گا۔ یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ نون لیگ اس کے پیچھے ہے، میرا فیچر اس کے پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک تحریک انصاف کے نظریے کو برا نہیں کہا۔ والد عائشہ گلا لئی شمس القیوم نے کہا ہے کہ عمران خان معافی مانگ لیں تو معاف کیا جا سکتا ہے صرف میرے سامنے نہیں۔ عوام کے سامنے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے الزامات کی وجہ سے خواتین اداروں میں نہیں آنا چاہتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لکی مروت جلسے کے بعد یہ پیغام آنا شروع ہو گئے۔ عمران خان کرکٹ کے دوران بھی حسد کیا کرتے تھے۔ ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ وکیل کر سکیں لیکن دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain