تازہ تر ین

پہلی بار ووٹرز کی تصاویر والی انتخابی فہرستیں امیدواروں کو فراہم کی جائینگی

اسلام آباد (اے پی پی) پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی جانب سے تمام انتخابی قوانین کو یکجا کر کے تشکیل دیا گیا‘ انتخابی بل 2017ءرواں ہفتے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، اس بل کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن مالی اور انتظامی اعتبار سے مکمل خودمختار ہو جائے گا، قومی اسمبلی کےلئے انتخابی اخراجات کی حد 40لاکھ، صوبائی اسمبلی کےلئے 20لاکھ روپے ہو جائے گی۔ تمام سیاسی جماعتیں 5فیصد عمومی نشستوں پر ٹکٹ خواتین کو دینے کی پابند ہوں گی۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی جانب سے فائنل کیے گئے انتخابی قوانین 2017ءکے مطابق الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر خودمختار اور آزاد بنانے کے لئے کئی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ ہائی کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن آف پاکستان خصوصی احکامات جاری کرنے کے لئے بااختیار ہو گا، اسے مکمل انتظامی اختیارات حاصل ہوں گے، وہ انتخابات کے دوران انتخابی عملہ کی ٹرانسفر کے مکمل کنٹرول کا حامل ہو گا، اسے مکمل مالیاتی اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔ اس قانون کے مطابق الیکشن کمیشن شفاف رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بنا سکے گا۔ اس بل کے مطابق ایک صوبے کے ایک حلقے سے دوسرے حلقے کے درمیان ووٹروں کا تناسب 10فیصد سے زائد نہیں ہو گا۔ پہلی بار ووٹروں کی تصاویر کی حامل انتخابی فہرستیں امیدواروں کو فراہم کی جائیں گی۔ ایک پولنگ اسٹیشن سے دوسرے پولنگ اسٹیشن کا فاصلہ ایک کلومیٹر سے زائد نہیں ہو گا، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اگر کسی حلقہ میں دو امیدواروں کے ووٹ برابر ہوئے تو انہیں آدھی آدھی مدت کےلئے منتخب تصویر کیا جائے گا۔ سینیٹ کے انتخاب کے لئے امیدوار 5لاکھ روپے خرچ کر سکے گا۔ کسی بھی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے لازمی ہو گا کہ اس کے دو ہزار ممبران ہوں جبکہ اسے دو لاکھ روپے فیس ادا کرنی پڑے گی، کسی سیاسی جماعت کو ایک لاکھ روپے سے زائد عطیہ کرنے والے کی فہرست سالانہ مالیاتی گوشوارے میں جمع کرنا ہو گی۔ نگران حکومت کوئی بھی بڑا پالیسی فیصلہ نہیں کر سکے گی۔ خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کی حوصلہ افزائی کےلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے، اگر کسی حلقے میں خواتین کے ووٹ کل ڈالے گئے ووٹوں کا 10فیصد سے کم ہوئے تو ایسی صورت میں اس حلقے یا پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کالعدم قرار دئیے جائیں گے۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کی عمومی نشستوں پر 5فیصد ٹکٹ خواتین امیدواروں کو دے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain