تازہ تر ین

عمران خان نے دھرنے میں لڑکیوں کو متاثرکرنے کیلئے حیرت انگیز اعلان کیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2014 کے دھرنے میں عمران خان نے جلسے میں شادی کی بات صرف اس لیے کی تھی کہ وہ لڑکیوں کو متاثر کرکے دھرنے میں شامل کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میں نے خود سنی تھی کہ عمران خان چاہتے تھے کہ جب لڑکیاں دھرنے میں آئیں گئیں تو پھر لڑکے بھی ضرور آئیں گے اور اس طرح لوگوں کی تعداد زیادہ ہوگی۔ عائشہ گلا لئی نے کہا کہ اس وقت ہر کوئی مجھے تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے اور جس پر الزام عائد کیا اس شخص سے کوئی سوال تک نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے بعد سے ان کو اور ان کے اہل خانہ کو سکیورٹی خدشات بھی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain