تازہ تر ین

ایل این جی سکینڈل میں ملوث عابد سعید عمران خان کے فیورٹ ، وجہ کیا بنی ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ دنوں شاہدخاقان عباسی کی وزیراعظم نامزدگی (جواب حلف بھی اٹھاچکے ہیں)پرتنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 2بلین ڈالر کے ایل این جی سکینڈل میں ملوث ہیں اور ساتھ ہی نیب کی ابتدائی انکوائری کے کاغذات بھی شیئرکردیئے جبکہ یہ انکوائری 2016میں ختم ہوچکی ہے ، لیکن انہی کاغذات میں پہلے ہی نمبر پر ایک ایسانام سامنے آگیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا اور ناقدین نے عمران خان اور خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی طرف سے ٹوئیٹر پر شیئرکی گئی دستاویز میں ریکارڈ کو مدنظررکھتے ہوئے ممکنہ ملزمان میں پہلے نمبر پرسابق سیکریٹری پٹرولیم اور قدرتی ذخائرعابد سعید کا ہے جو اس وقت خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری ہیں ۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے عمران خان کی ہدایت پر ہی وفاق سے عابد سعید کی تعیناتی کی درخواست کی تھی تاکہ نئے خیبرپختونخوا کی تعمیریقینی بنائی جاسکے ۔ جہانگیر خان ترین اور عابد سعید کا بھی تعلق ہے کیونکہ عابد سعید کئی سال قبل لودھراں کے ڈپٹی کمشنر رہ چکے ہیں اور وہ پی ٹی آئی قیادت میں خاصے مقبول ہیں ۔ عمران خان کی طرف سے شاہد خاقان عباسی کو کرپٹ قراردیئے جانے پر ناقدین بھی میدان میں آگئے اور کپتان کوآڑے ہاتھوں لیا کہ فہرست میں پہلے نمبر پر موجود شخص خیبرپختونخوا حکوت میں چیف سیکریٹری تعینات ہے لیکن اسی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود شخص کو کرپٹ قراردینا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ٹوئیٹر پر کپتان کیخلاف ایسی زبان استعمال کی گئی جس کا یہاں ذکر نہیں کیا جا سکتا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain