تازہ تر ین

باکسر عامر خان کیساتھ رقص کرنیوالی کا خوفناک انجام

لندن(ویب ڈیسک) پاکستان نڑاد برطانوی باکسر نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دینے کے بعد دبئی میں ’بیا ہینڈیس‘ نامی برطانوی لڑکی کے ساتھ پارٹی کی۔ اس پارٹی میں بیا ہینڈیس کے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر ساﺅتھ ایمپٹن کی 22سالہ بیا ہینڈیس کو پارٹی میں ایک لبنانی ایئرہوسٹس نے گلاس دے مارا جو اس کی دائیں آنکھ پر لگا اور وہ شدید زخمی ہو گئی۔ اس کا سفید رنگ کا ڈیزائنر سوٹ خون میں تربتر ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کا علاج کیا گیا۔
عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم شادی سے پہلے کیسی دکھتی تھیں؟ تصویر دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
بیا ہینڈیس نے ڈیلی مرر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”میں کلب میں عامر خان اور اس کے بھائی کے ساتھ پارٹی میں تھی کہ لبنانی ایئرہوسٹس نے مجھے گلاس دے مارا۔ وہ میری عامر خان سے ملاقات کی وجہ سے مجھ سے حسد کرتی تھی۔ اس حملے میں میری آنکھ بھی ضائع ہو سکتی تھی جو خوش قسمتی سے بچ گئی تاہم اس واقعے نے میری زندگی تباہ کر دی ہے۔ اب میں زندگی بھر کبھی کلب نہیں جا سکوں گی اور میری آنکھ پر اس زخم کا جو نشان آیا ہے اس کے لیے مجھے سرجری کروانی پڑے گی۔“
بیا نے مزید بتایا کہ ”اس واقعے کے اگلے روز مجھے عامر خان نے موبائل فون پر پیغام بھیجا کہ ”مجھے زندگی بھر کے لیے ایک زخم ملا ہے اس کے باوجود مجھے تم جیسی بہترین لڑکیاں ملتی ہیں۔ تمہیں بھی زندگی میں بہترین لڑکے ملیں گے، تمہاری آنکھ پر زخم کا نشان ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔“واضح رہے کہ بیا ہیڈیس اپنی 53سالہ ماں ڈینسی کے ساتھ دبئی میں موجود تھی جہاں اس نے عامر خان کے ساتھ ایک پارٹی میں شرکت کی۔ زخمی ہونے کے بعد اسے 12گھنٹے تک ہسپتال میں رہنا پڑا۔ اس کے زخم کو ٹانکے لگا کر بند کرنا پڑا تھا۔ بیا کے مطابق پولیس نے ایئرہوسٹس کو 1ہزار درہم (تقریباً 28ہزار روپے) جرمانہ ادا کرنے کو کہا تھا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain