نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ اداکارہ ریاسین رواں ماہ کے آخر میں شادی کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ریاسین جنہوں نے 2001 ءمیں فلم سٹائل سے فلمی دنیا میں قدم رکھا‘ رواں ماہ کے آخر میں شیوم تیواری سے شادی کریں گی۔ انہوں نے شیوم تیواری کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں دونوں بہت خوبصورت نظر آرہے ہیں۔