تازہ تر ین

فلموں کی مسلسل ناکامی، ختم کر دی پروڈیوسروں کی پریشانی

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ’جگا جاسوس‘ کی ناکامی کے بعد اپنے معاوضے میں کمی کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کا ستارہ گردش میں ہے اور آج کل باکس آفس پر ان کی اداکاری کا جادو بالکل بھی نہیں چل رہا جب کہ فلموں میں مسلسل ناکامی کے باعث کترینہ کیف کی شہرت میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے، یہی وجہ ہے بالی ووڈ باربی ڈول نے اپنی حالیہ پوزیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے فیس کم کر لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک بڑے برانڈ ڈیل میں بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کترینہ کیف کی جگہ لے لی جس کے بعد کترینہ نے برانڈ کی دنیا میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کی خاطر ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اپنے معاوضے میں 40 فیصد کمی کر لی ہے۔ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ نے تو باکس آفس پر خوب بزنس کیا مگر کبیر خان کی ہی اگلی فلم ’فینٹم’ جس میں کترینہ نے سیف علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے، مکمل ناکام رہی جب کہ حال ہی میں ناکام ہونے والی ان کی دیگر فلموں میں ’فینٹم‘، ’بار بار دیکھو‘ اور ’جگا جاسوس‘ شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain