کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز کی مایہ ناز اداکارہ سجل علی نے بھارتی ڈانسگ کوئین سری دیوی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری دیوی کے ساتھ ان کا رشتہ خونی رشتے سے زیادہ مضبوط ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں انسٹا گرام پر سری دیوی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جو خونی رشتوں سے زیادہ اہم ہوجاتے ہیں، میرا اور چاندنی ( سری دیوی )کا رشتہ بھی کچھ ایسا ہی ہے، سری دیوی میرے لیے بہت خاص ہیں۔اس سے قبل بھی سجل علی نے انسٹاگرم پر سری دیوی اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا تھا کہ ماوں کو ہمیشہ اپنے بچوں کی عادتوں اور موڈ کے بارے میں پتہ رہتا ہے وہ جانتی ہیں کب ان کے بچے اداس اور کب خوش ہیں اور یہ ہی زندگی کی خوبصورتی ہے۔